جامشورو (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کا سامنا ہے، ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے، ملک کے نوجوان تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرادری نے مہران یونیورسٹی جامشورو میں سالانہ کانووکیشن میں شرکت کی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کانووکیشن کی تقریب میں صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی، کانووکیشن میں 19 پی ایچ ڈی، 58 ماسٹرز اور سافٹ ویئر انجینئرنگ شعبے کے 80 طالب علموں کو ڈگری سے نوازا گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں، نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی، نوجوان آگے بڑھ کر ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فارغ التحصیل طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبا کے لئے آج خوشی کا دن ہے، سندھ خوبصورت ثقافت کی حامل دھرتی ہے تاہم ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی ترقی میں انجینئرز کا اہم کردار ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں بھی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا لیکن افسوس ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کاسامناہے، جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیاجاناچاہئے۔

سعودی ہسپتال پر ڈرون حملہ، 30 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جدید ٹیکنالوجی نیوز کے

پڑھیں:

سکھر: لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

سکھر (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صدر کمیل حیدر شاہ کی سربراہی میں وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے سی ای او انور حسین، پشاور کے میئر کلیم اللہ اور اپر دیر کے چیئرمین رفیع اللہ خان بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو درپیش مسائل اور خدشات سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لیے گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیجیٹل ڈس انفارمیشن، سائبر کرائمز آج کے بڑے مسائل: بلاول
  • جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کا سامنا ہے ،بلاول بھٹو
  • حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
  • جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چینلج کا سامنا ہے،بلاول
  • ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری
  • ہمیں فیک نیوز چیلنج کا سامنا ہے، بلاول بھٹو
  • جدید ٹیکنالوجی کو صرف انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، بلاول بھٹو
  • سکھر: لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات