Express News:
2025-01-27@04:03:34 GMT

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 2770ڈالر کی سطح پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے گھٹ کر 289400روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت 172روپے گھٹ کر 248113روپے کی سطح پر آگئی۔

گزشتہ روز سونا عالمی اور مقامی سطح پر مہنگا ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں قیمتیں  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 2772ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ مقامی مارکیٹ میں 30اکتوبر 2024 کے بعد 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 289600روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2486روپے کے اضافے سے 248285روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی تھی۔ 

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 31روپے کے اضافے سے 3432روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بھی 27روپے کے اضافے سے 2942روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی سطح پر آگئی سونے کی قیمت کے اضافے سے

پڑھیں:

چین کے سونے کے ذخائر 2024 کے آخر تک ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئے

چین کے سونے کے ذخائر 2024 کے آخر تک ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک کےپاس موجود سونے کے ذخائر میں 2024 کے دوران 44.17 ٹن کا اضافہ ہوا ۔

اس سے مجموعی ذخائر 2,279.57 ٹن کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئےاور چین دنیا کا چھٹا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ رکھنے والا ملک بن گیا۔ چائنہ گولڈ ایسوسی ایشن کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران چین میں سونے کی پیداوار 377.24 ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.56 فیصد زائد تھی جبکہ سونے کی کھپت 985.31 ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 9.58 فیصد کم تھی۔

اس کے علاوہ 2024 کے دوران درآمد شدہ خام مال سے سونے کی پیداوار 156.864 ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.83 فیصد زیادہ تھی۔ اگر سونے کی پیداوار کے اس حصے کو بھی شامل کرلیا جائے تو ملک بھر میں سونے کی مجموعی پیداوار 534.106 ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.85 فیصد زائد تھی۔ چین کے سونے کے بڑے گروپس کی بیرون ملک کانوں نے 2024 کے دوران 71.937 ٹن سونا پیدا کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 19.14 فیصد اضافہ تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی
  • ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
  • مہنگائی کیخلاف بائیکاٹ مہم سے شاپنگ مال ویران، خریداری 50 فیصد گھٹ گئی
  • چینی کی قیمت کو پر لگ گئے
  • چین کے سونے کے ذخائر 2024 کے آخر تک ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئے
  • سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ