جان لیوا حادثے کے بعد حب آٹو کراس ریلی منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی:
رواں سال کا پہلا موٹر اسپورٹس ایونٹ جان لیوا حادثہ کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
ڈی ایچ اے سٹی کراچی کے یلوچی ٹریک پر ہونے والی حب ریلی آٹو کراس ریس کے دوران ڈرائیور طارق خان کی گاڑی کوحادثہ پیش آیا، گاڑی رکاوٹ سے ٹکراتی ہوئی کچے میں جاگری، جس کی زد میں آکر مقابلے میں ذمہ داری ادا کرنے والا مارشل 22 سالہ دانش شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
حادثے کے باعث ریس تعطل کا شکار ہوگئی، بعدازں دانش کےانتقال کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ نے ریس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا جبکہ ٹریک پر سوگ کی سی کیفیت طاری ہوگئی۔
ریلی کے چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی اور ڈرائیورز نے سانحہ پر اظہار تاسف کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دو کلو میٹر کے ٹریک پر ہونے والے پری پئیرڈ، اسٹاک ، ویٹرنز،لیڈیز اور الیکٹرک کار کی کیٹگریز کے مقا بلوں میں ملک بھر سے 50 سے زائد مرد و خواتین ڈرائیورز شریک تھے۔
دریں اثنا حب ریلی آٹو کراس میں حادثہ میں جان بحق مارشل دانش کے اہل خانہ نے سول اسپتال کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےالزام عائد کیا کہ حادثہ کے بعد شدید زخمی کو قریبی اسپتال کے جانے کی بجائے کوسوں دور سول اسپتال لے جایا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی میں میر نادر مگسی کی فتح
ویب ڈیسک:تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی میر نادر مگسی نے جیت لی۔
خواتین کیٹیگری میں عنبرین نے کامیابی حاصل کی جب کہ ایونٹ کے اختتام پروزیر کھیل سردارمحمد بخش مہرنے انعامات تقسیم کیے۔
سندھ حکومت کی جانب سے ریلی کو سالانہ کلینڈر میں شامل کرنے اور اگلے سال ریلی گھوٹکی میں کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔