پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کی صدارت سے پٹائے جانے کی تصدیق کردی۔

سلمان اکرم راجہ نے عمران خان نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہیں، اور بطور وزیر اعلیٰ ان کی بہت ذمہ داریاں ہیں۔ گورنس کے حوالے سے اور وہاں جو لااینڈ آرڈر کی جو صورتحال ہے وہ آپ کے سامنے ہے، لہٰذا انہی کی خواہش پر آج عمران خان صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ خیرپختونخوا میں جنید اکبر پی ٹی آئی کے صدر ہوں گے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج آج عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ وہ اس ملک میں فسطائیت کے ماحول سے واقف ہیں، جو گولی چلی، جو حساب نہ دینے کی روش ہے۔ اور جو ہم نے 9مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا مذاق اڑایا گیا، تو ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی خلوص نظر نہیں آتا۔ حکومت پاکستانی عوام کو نہیں بتانا چاہتی کہ 9مئی کے بعد چند گھنٹوں میں کیوں ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا سوال تھا کہ  کہاں گئے سارے سی سی ٹی وی کیمرے، کیوں فوٹیجز ختم ہوگئیں سوائے چند منٹوں کے بعد، یہ تمام باتیں ہیں، پھر کہتے ہیں 26 نومبر کو گولی چلی نہیں، ہمارے پاس شہدا ہیں، ہمارے پاس زخمیوں کی تصاویر ہیں، ان کے میڈیکل ریکارڈ ہیں۔ اس پر خان صاحب کا مؤقف ہے کہ حکومت کا یہ طرز عمل بتاتا ہے کہ یہ کسی طور نہیں چاہتی کہ سچ کی طرف بڑھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حق پر کھڑے رہیں گے، اصول پر کھڑے رہیں گے کہ الیکشن لوٹا گیا، اس الیکشن کی لوٹ کو دبانے کے لیے اس ملک میں یہ اس وقت یہ تمام ظلم جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور یہ جو کہہ رہے کہ ہیں کہ 28 کو چوتھی نشست ہوگی، ہم ہرگز اس میں نہیں بیٹھیں گے۔ اس سے پہلے ہمارے یہ مطالبہ ہے کہ ہمیں خان صاحب سے ملنے دیا جائے،  خان صاحب نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی مجھ سے آکر ملے 28 جنوری سے پہلے۔ اس وقت ہم جائزہ لیں گے کہ کیا صورتحال ہے اور آگے ہمیں کیا کرنا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہم سیاسی، جمہوری اور قانونی تمام آپشنز میسر ہیں، کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو ہم آئین اور قانون میں رہتے ہوئے نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کو 40 دن کی حفاظتی ضمانت مل گئی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو 

پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو 40  دن کی حفاظتی ضمانت دے دی۔

عدالت میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ خان اور جسٹس صلاح الدین نے علی امین گنڈاپور کے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف نیب میں انکوائری ہے۔

علی امین گنڈا پور کے بیانات سے عمران خان کی تحریک کو نقصان پہنچے گا: شہرام خان ترکئی

تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے ایسے بیانات سے بانیٔ پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے خلاف 32 کیسز اسلام آباد اور 33 پنجاب میں درج ہیں، ایف آئی اے میں بھی ان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔

ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں علی امین گنڈاپور کے خلاف 8 مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کو 40 دنوں میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ مضامین

  • ’سیاسی جماعتوں کو کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا‘ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو یہ پیغام بھیجا؟
  • پی ٹی آئی کو اسکول کے کلاس روم کی طرح نہیں چلایا جاسکتا، عمران خان اپنی ہی جماعت کے سیکرٹری جنرل سے ناراض
  • بانی چیئرمین پی ٹی آئی کسی بھی دن علی امین گنڈاپور کی قسمت کا فیصلہ کردیں گے، فیصل واوڈا
  • وکیل اور پارٹی رہنماؤں کو بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، علیمہ خان
  • پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں. سلمان اکرم راجہ
  • علی امین گنڈاپور کو 40 دن کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  • پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کو 40 روزہ حفاظتی ضمانت دیدی
  • سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام
  • سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا