کولاج فوٹو: فائل

آن لائن لاٹری کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے بین الاقوامی گروہ کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے لاٹری گینگ کے 4 ملزمان کو احسن آباد سے گرفتار کیا۔ 

ملزمان آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے ملکی و غیرملکی کرنسی میں کروڑوں کی ادائیگی کا جھانسہ دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان میں آن لائن فراڈ سے شہری پریشان، اذیت کا شکار ہوگئے آن لائن فراڈ سے ماہانہ لاکھوں کمانے والا شخص

ملزمان نے حکومت کویت اور کویت پولیس کے لوگوز پر مبنی ڈیجیٹل بینرز بھی بنا رکھے تھے جبکہ بینرز کے ذریعے بھی غیر ملکیوں سے رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری تھا۔

ملزمان اسپوف کالز کے ذریعے ملکی و غیر ملکی شہریوں سے رابطہ کرتے تھے۔ فون کالز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈز کی خفیہ معلومات بھی حاصل کرتے تھے۔

پاس ورڈز اور کوڈز کے ذریعے ملزمان شہریوں کے اکاؤنٹس سے تمام رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے ذریعے

پڑھیں:

کوئٹہ، خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار

کوئٹہ میں خاتون کو گاڑی سے کچلنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

6 روز قبل کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ریلوے گرلز اسکول کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 1خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کلب روڈ پر حادثہ، کار سوار جاں بحق، 7 افراد زخمی

30 سالہ سمیہ سیلم رضا اپنے والد کے ساتھ واک کر رہی تھی، شدید زخمی حالت میں لڑکی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی،مرحومہ سمیہ 4 بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔

ملزم کو سول لائن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے پکڑا، گاڑی کے 16 خریدار سامنے آئے 16واں خریدار ملزم نکلا۔

گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،ملزم والد کے ساتھ واک کرنے والی لڑکی کو کچل کر فرار ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹی چوک میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 6زخمی

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بلوچستان پولیس حادثہ خاتون کوئٹہ گاڑی ملزم گرفتار

متعلقہ مضامین

  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • کراچی، ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • کراچی؛ ڈمپر جلانے کے مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملے کے 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا
  • کوئٹہ، خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: غیر ملکی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کی شدید ہنگامہ آرائی