اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، اپیل کے متن میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔
اس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے، اپیل کے ڈرافٹ کے مطابق نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔
اپیل کے ڈرافٹ میں کہا گیا کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا، استغاثہ مکمل خواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کو ایک سو نوے ملین پاونڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، عظمیٰ بخاری

لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاونڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، کے پی کے سے کوئی بھی اس سزا پر باہر نہیں نکلا، عوام اس جماعت کے مکروہ چہرے کو پہچان چکے ۔

متعلقہ مضامین

  •  نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
  • عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
  • عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
  • عدت نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر
  • عدت نکاح کیس،عمران خان، بشری بی بی کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
  • بانی پی ٹی آئی کو ایک سو نوے ملین پاونڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، عظمیٰ بخاری
  • ایک سو نوے ملین پا ئو نڈکیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلیں تیار
  • 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار 
  • 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار