مینڈیٹ چور گروہ اقتدار میں پہنچا ہے، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور گروہ اقتدار میں پہنچا ہے۔
ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت اور دستور کے خلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پر کھڑی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر مذاکراتی ٹیم کوئی قدم نہیں اٹھا سکتی، شیخ وقاص اکرمپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر مذاکراتی ٹیم کوئی قدم نہیں اٹھاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ یہ گروہ جب بھی اقتدار میں پہنچا، عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ کی چوری سے اقتدار میں پہنچا۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں جب بھی عوام کےحقِ حکمرانی پر ڈاکہ ڈالا گیا، مجرموں کے اس ٹولے نے مرکزی کردار ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اقتدار میں پہنچا شیخ وقاص اکرم پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
اقتدار کے دوام کیلیے جعلی حکومت نے آزادیٔ صحافت کو بھی نگل لیا، بیرسٹر سیف
پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اقتدار کے دوام کے لیے جعلی حکومت نے آزادیٔ صحافت کو بھی نگل لیا ہے۔
قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ منظوری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پشاور: یہ درحقیقت ’’ڈیجیٹل نیشن برباد پاکستان بل‘‘ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے کالے قوانین کے ذریعے ذرائع ابلاغ کی آزادی سلب کر لی ہے۔ ان ترامیم کا مقصد اپنے سیاہ کارناموں کو میڈیا سے چھپانا ہے۔ جعلی حکومت نے 26ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی پر بھی وار کیا اور اب پیکا ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے آزادیِ صحافت کو بھی سلب کر لیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اقتدار کے دوام کے لیے جعلی حکومت نے آزادیِ صحافت کو بھی نگل لیا ہے۔ ہم اس کالے قانون کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ جعلی حکومت میں کوئی بھی ایسا ادارہ نہیں بچا جسے تباہ نہ کیا گیا ہو۔ ایسی سخت پابندیاں بدترین آمریت میں بھی نہیں دیکھی گئیں۔