خیبر: باغ میں آپریشن، خوارج کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص سمیت 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوت اور عزم کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ڈی ایم حکومت میں خیبر پختونخوا میں دہشت گرد پھر شروع ہوئی، ظاہر شاہ طورو
وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا دوبارہ آغاز ہوا۔
مردان میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پچھلے دور میں دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران صوبے میں دہشت گردی پھر سے شروع ہوئی۔
ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے درخواست ہے کہ وہ اختلاف رائے کو پارٹی کے اندر رکھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مائینز اینڈ منرل بلز کے ذریعے وفاق کو کوئی اختیارات نہیں دے رہے، بل کو ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رضامندی کے ساتھ مشروط کردیا ہے۔