جسٹس شمس کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کا معاملہ، اٹارنی جنرل کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شمس مرزا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیے جانےکی گردش کرنے والی خبروں پر اٹارنی جنرل نے ردعمل دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔
ریفرنس وفاقی حکومت کے وکیل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا نے دائر کیا جس میں کہا گیا نجی کمپنی کی جانب سے وزارت پٹرولیم کے خلاف دائر کیس گزشتہ 7 سال سے جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا کہ جسٹس شمس محمود مرزا نے 7 سال سے حکو مت کے خلاف حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
اس میں کہا گیا کہ مذکورہ کیس 40.
اٹارنی جنرل نے ان خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے جج شمس مرزا کیخلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا، وفاقی حکومت کا ایسا کوئی ریفرنس دائر کرنے ارادہ نہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل ریفرنس دائر میں کہا کے خلاف
پڑھیں:
سپریم کورٹ؛ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا
اسلام آباد:ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست بھی کی ہے۔
سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل 27 جنوری بروز پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی، 6 رکنی لارجر بینچ 27 جنوری دن ایک بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔