25 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے، جن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص بھی شامل ہیں، جبکہ 2 خوارج زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ خوارج علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا میں 3 کارروائیاں میں 30 خوارج کو ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں ںے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے. ہر قسم کے دہشت گرد کا یہی انجام ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں تین مختف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا. جس کے نتیجے میں 30 خوارج دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • فورسز کی خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں، 30 دہشتگرد ہلاک
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے: مریم نواز
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں 30 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • تین آپریشنز میں 30 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیاں، 30 خوارج ہلاک
  • فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر: باغ میں آپریشن، خوارج کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت ہلاک
  • خیبر: باغ میں آپریشن، خوارج کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت ہلاک
  • خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک