صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع خیبر میں 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔
ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز صدر مملکت
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیاں، 30 خوارج ہلاک
فوٹو: فائلسیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارج کے خلاف آپریشنز کیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا جہاں 18 خوارج ہلاک، 6 زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کرک میں بھی آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔
ژوب: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 6 خوارج ہلاکپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں میں خوارجی سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور دہشت گرد مخلص شامل تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔