توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں کا تحریری حکمنامہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں کا تحریری حکمنامہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانء پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا۔
اس کے علاوہ ٹرائل روکنے کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ درخواست گزار کا مقف ہے کہ ان کے خلاف کیس نہیں بنتا بری کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ 5 وعدہ معاف گواہوں پر پراسیکیوشن کا کیس نہیں بنتا۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ تیزی میں ٹرائل آگے بڑھا رہی ہے جس سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہو سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
افغان باشندوں، غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، نادرا اہلکار گرفتار
اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے افغان باشندوں اور غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملہ میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے نادرا اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نادرا اہلکار کو چھاپہ مار کر نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا اور انہیں 17 افغان باشندوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پایا گیا۔
نادرا اہلکار کی گرفتاری سے متعلق بتایا گیا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرازم ونگ کی ٹیم نے گرفتار اہلکار کو تھانہ کاونٹر ٹیرازم اسلام آباد منتقل کردیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔