لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا، لاکھوں پتنگیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اعجاز اندرون شہر میں پتنگوں کی سپلائی دینے آیا تھا، اسے گرفتار کر کے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے گلشن راوی کے علاقے میں پتنگ سازی کا کارخانہ لگا رکھا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں پتنگیں اور خام مال برآمدکر لیا، ملزم اندرون وبیرون ملک آن لائن پتنگیں فروخت کرتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق فیکٹری کی بندش سے پتنگ بازی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
4 خواتین اسمگلر گرفتار؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے این ایف کے مطابق سکھر میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کرنے والی 4 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی سٹی پوائنٹ سکھر کے قریب کی گئی۔ دوران تلاشی چاروں خواتین کے قبضے سے مجموعی طور پر 6 کلو آئس برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے مطابق خواتین ملزمان نے منشیات اسکاچ ٹیپ کی مدد سے جسم سے لپیٹ رکھی تھی۔ گرفتار خواتین کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے خواتین سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ منشیات اسمگلنگ جیسے گھناؤنے جرم میں خواتین کو ملوث کرنا باعث تشویش ہے۔ ایسے گروہوں کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کی ضرورت ہے ۔ خواتین کو ایسے جرائم میں استعمال کرنے والےکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ اے این ایف منشیات اسمگلنگ کے انسداد کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل اور پرعزم ہے۔