حب آٹو کراس ریلی میں گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والا انتظامی کارکن انتقال کرگیا۔حب آٹو کراس ریلی کے دوران ٹریک کی سائیڈ میں کھڑا انتظامی رکن دانش ریس میں شریک ڈرائیور طارق خان کی گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔انتظامیہ کے مطابق دانش کو فوری علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔دانش کے انتقال کے بعد ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس ریلی کو فوری منسوخ کردیا۔اس کے علاوہ ریلی میں شامل ہونے والے ڈرائیورز اور انتظامیہ کی جانب سے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کراس ریلی

پڑھیں:

بھارتی اداکار راجپال یادیو کے والد چل بسے

معروف بھارتی اداکار راجپال یادو کے والد نورنگ یادیو انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورنگ یادیو کافی عرصے سے بیماری کا شکار تھے اور طبی نگہداشت کے باوجود ان کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے نتیجے میں وہ آج جمعہ 24 جنوری کو دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال کر گئے۔

راجپال یادیو حال ہی میں تھائی لینڈ سے واپسی کے اگلے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے دہلی پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ راجپال یادو کو حال ہی میں ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ راجپال یادیو نے اس پر مزید تبصرے سے گریز کیا ہے۔ ایک صوتی پیغام میں، انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ حکام معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • یونائیٹڈ مائنگ کارپوریشن کا حادثہ اور ریسکیو آپریشن
  • عالمی ایوارڈ یافتہ مصور منیر ڈھرنال انتقال کر گئے
  • انتظامی مسائل، قومی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار
  • سہون: ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے ہوٹل مالک سمیت 8 مزدور زخمی
  • حب آٹو کراس ریلی کا انتظامہ اہلکار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، ریلی منسوخ
  • جان لیوا حادثے کے بعد حب آٹو کراس ریلی منسوخ
  • بھارتی اداکار راجپال یادیو کے والد چل بسے
  • پنجاب یونیورسٹی، پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث جمعیت کے 6 کارکن معطل، مقدمہ درج
  • 77.4 ارب کا نواز شریف کینسر اسپتال بنانے کیلئے قانون منظوری کی تیاری مکمل