پی ٹی آئی کی غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
عظمیٰ بخاری —فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف اپنے تمام حربے آزما کر دیکھ چکی، غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے ختم کر دیے، سزا ہوئی تو احتجاج کے لیے کون نکلا؟
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اور فتنہ فساد والوں کی سیاست میں فرق ہے، سیاسی مخالفین کو ہماری خدمات سے بہت خوف آ رہا ہے۔
پنجاب: نگہبان رمضان پیکیج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائمحکومتِ پنجاب نے رمضان پیکیج کے لیے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کر دی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دوسرے صوبے بھی پنجاب میں ہونے والے کاموں کی تعریف کر رہے ہیں، خیبر پختون خوا کے بچے بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے لیپ ٹاپ اور اسکالر شپ کا کہہ رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج کی بھرپور تیاری شروع کر دی گئی ہے، 15 فروری تک مستحق خاندان اپنی رجسٹریشن کرا لیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رمضان پیکیج حاصل کرنے کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے کے لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیر اعلیٰ نے پیکیج میں شفافیت کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔ اس پیکیج سے مستفید ہونے کے لیے عوام کا لمبی قطاروں میں لگنا قطعی پسند نہیں۔ انہیں عزت اور احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج کے لیے شہریوں کی رجسٹریشن کی جائے اور اس عمل کو 15 فروری تک مکمل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رضا کیلیے عوام کی خدمت کی جائے۔ انتظامیہ اور متعلقہ حکام فرض نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر اپنی خدمات سر انجام دیں۔
اس سے قبل اجلاس میں متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نگہبان رمضان پیکیج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹریشن ضروری ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ رجسٹریشن کے لیے گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے جب کہ نگہبان رمضان پیکج کیلیے ہیلپ لائن 080002345 بھی قائم کر دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:موٹر سائیکل کے ہینڈل پر 33 لاکھ روپےسے بھرا شاپر لٹکانے والے شہری کیساتھ کیا ہوا؟