عمران خان نے علی امین گنڈاپورکو خیبرپختونخواہ کی صدارت سے ہٹا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جنوری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کو صوبائی صدارت سے ہٹا دیا ، بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لیتے ہوئے ان کی جگہ پارٹی رہنماءاور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیاہے،بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کیلئے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔(جاری ہے)
ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کی سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو بھی پنجاب میں اہم تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور علی امین کو پیغام دیا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور خیبرپختونخواہ میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخواہ کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش پر کیا گیا۔ مشال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان نہیں جبکہ پارٹی کی ترجمانی کیلئے پارٹی میں ہی مختلف ذمہ دار موجود ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے تھے۔گزشتہ روز ایک بڑا سرپرائز سامنے آیا تھا جب پاکستان مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیاتھا اور سینیٹر افنان اللہ نے اس کی تائید کی تھی ۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی سلمان اکرم جنید اکبر علی امین
پڑھیں:
عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا ہے اور ان کی جگہ اب جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لئے مشاورت کی ہدایت بھی کی ہے۔
اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں، بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لئے شیر افضل کو نامزد کیا تھا لیکن گزشتہ دنوں ان کی نامزدگی منسوخ کرکے جنید اکبر کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا گیا جو بلا مقابلہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اشیائے خوردونوش پر مشتمل 70 مال بردار گاڑیوں کا چوتھا قافلہ کرم پہنچ گیا
مزید :