گوہر رشید اور کبریٰ خان کا شادی کا باضابطہ اعلان، دلچسپ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) ملک کی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے گوہر رشید اور کبریٰ خان کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے شادی کا اعلان کیا، اس ویڈیو نے فوری طور پر سوشل میڈیا صارفین اور دونوں کے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی جس میں میں دیگر اداکاروں مومل مرزا، شہزاد شیخ و ان کی اہلیہ، ہمایوں سعید و دیگر نامور فنکاروں نے دلچسپ انداز میں ’میرے یار کی شادی‘ کے عنوان سے تبصرہ کیا۔
جب کہ اس ویڈیو کے کیپشن میں جہاں کبریٰ خان نے لکھا کہ ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘، وہیں اس دلچسپ ویڈیو کے آخر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان دونوں ایک جیسی ہوڈی میں ملبوس دکھائی دیئے اور اپنی شادی کے اعلان کیلئے دونوں نے مزاحیہ انداز اختیار کیا، جوڑی نے اشاروں میں بتایا کہ وہی دونوں ہیں جن کی شادی ہورہی ہے، یہ اعلان کرتے ہی کبریٰ خان مسکراتے ہوئے شرما گئیں جس پر گوہر رشید نے انہیں گلے لگالیا۔(جاری ہے)
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید سے متعلق سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ عرصے سے یہ اطلاعات زیرِ گردش رہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں، چند روز قبل ایک تقریب کے دوران کبریٰ خان سے ان کی شادی سے متعلق سوال بھی ہوا اور پوچھا گیا کہ ’کیا آپ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں؟‘ اس پر کبریٰ خان نے تصدیق کی اور کہا ’جی ہاں فروری میں میری شادی ہورہی ہے‘، لیکن اس وقت انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کی شادی کس سے ہورہی ہے، تاہم اب اس خوبصورت جوڑی نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گوہر رشید اور شادی کا کی شادی
پڑھیں:
ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکنوں کا معائنہ کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان
انڈیا کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے ان کی صحت سے متعلق مداحوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔
آئی پی ایل کے میچ کے دوران رائل چیلنجرز بنگلورو کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات نے اچانک مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے اپنے دل کی دھڑکن چیک کروائی۔
انہیں وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں 2 رنز کے لیے دوڑنے کے بعد اچانک سانجو سیمسن کے پاس جاکر ’ہارٹ بیٹ چیک کرنا‘ کہتے سنا جاسکتا ہے جس کے بعد سیمسن دستانے اتار کر ان کی دھڑکنوں کا معائنہ کرکے ٹھیک ہونے کا کہتے ہیں۔ اس کے فوراً بعد ویرات بغیر کسی تعطل کے میچ جاری رکھتے ہیں۔
Kohli asking Sanju to check his heartbeat? What was this ???? pic.twitter.com/2vodlZ4Tvf
— Aman (@AmanHasNoName_2) April 13, 2025
واضح رہے کہ 36 سالہ ویرات کوہلی کے دل سے متعلق کسی طبی مسئلے کا شکار ہونے کی کوئی رپورٹ اس سے پہلے سامنے نہیں آئی تھی۔ تاہم حالیہ ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد ان کے مداح استفسار کرنے لگے ہیں کہ کیا ان کے دل میں کوئی عارضہ پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں میچ کے دوران اپنی دھڑکن چیک کرانی پڑی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا دل کرکٹ ویرات کوہلی