تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک اںصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرکتے ہوئے ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی ہے۔
تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشین کو ججز تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 2 مزید درخواستیں دائر، کل تعداد کتنی ہوگئی؟
تحریک اںصاف نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔
پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔
تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں یہ درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
amendments PTI supreme court.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں تحریک انصاف نے
پڑھیں:
سپریم کورٹ، عمران سے ملاقات کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جانا ہے چلے جائیں، ہم کوئی حکم نامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکم نامے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت کی جس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف 2 ٹیسٹ کے لیے درکار ہے مگر بانی پی ٹی آئی نے تعاون نہیں کیا۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میرے موکل پر 300 سے زائد کیسز ہیں، ان سے ہدایات لینے کے لیے سپریم کورٹ خصوصی ہدایات جاری کرے، سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات ہو تو میری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہو جائے گی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جانا ہے چلے جائیں، ہم کوئی حکم نامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکم نامے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔