Nawaiwaqt:
2025-01-27@04:29:11 GMT

تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔دائر خواست میں موقف اپنایا گیا کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے، عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ  26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیئے جائیں اور ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمیشن کو ججز تعیناتی سے روکا جائے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر پہلی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر پہلی سماعت آج ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف اب تک 29 سے زائد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں، جن میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

ٹرمپ کا تارکین وطن کو واپس کرنے پر کولمبیا کیخلاف بڑی پابندیوں کا اعلان  

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر پہلی سماعت آج ہوگی
  • تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
  • پی ٹی آئی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
  • تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
  • پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
  • تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی