سپریم کورٹ میں لڑائی؛ شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ میں لڑائی کے معاملے پر عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان نے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ کیوں رُکوایا؟
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ کیوں رُکوایا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ بند کرانے کا عدالتی حکم سامنے آگیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالتی آرڈر میں تحریر کروایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ سامنے آ گیا، جس میں شیر افضل مروت کو کمرہ عدالت تک رسائی کی اجازت نہ دیے جانے کو عدالتی حکم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آرڈر میں لکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے تحریر کروایا کہ شیر افضل مروت کو جیل داخلے سے روکا جائے۔
حکم نامے کے مطابق عدالت کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال خان نے بتایا کہ شیر افضل مروت کمرہ عدالت میں داخلہ چاہتے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ شیر افضل مروت توشہ خانہ ٹو کیس میں ڈیفنس کے وکیل ہیں، جس پر بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت کو اس کیس میں پیش ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ جیل آفیسر کا موقف کیس کی مزید سماعتوں کے لیے ریکارڈ پر لایا جاتا ہے۔