پاکستان شوبز کی معروف جوڑی مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔

گوہر رشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو کے زریعے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں مومل مرزا، شہزاد شیخ اور ان کی اہلیہ، ہمایوں سعید اور دیگر نامور فنکاروں کو دلچسپ انداز میں ’میرے یار کی شادی‘ پر تبصرے کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ‘۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

ویڈیو کے آخر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان ایک جیسی ہوڈی میں ملبوس مزاحیہ انداز میں بتاتے ہیں کہ وہی ہیں جن کی شادی ہورہی ہے جس پر کبریٰ خان شرما جاتی ہیں اور گوہر رشید ان کو گلے لگا لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ سے کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کی تیاریوں کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم اب اس خوبصورت جوڑی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر کے ان افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گوہر رشید اور

پڑھیں:

مذاق مہنگا پڑ گیا،سپر گلو سے ہونٹ چپکانے والے شخص کا کیا حال ہوا ؟ وائرل ویڈیو نے سب کو سبق سکھا ڈالا

فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں وہ مذاق کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر سپر گلو لگا لیتا ہے، لیکن صورتحال جلد خطرناک ہوجاتی ہے۔

سوشل میڈیا کے دور میں لوگ اکثر توجہ حاصل کرنے اور آن لائن وائرل ہونے کےلیے انتہائی حد تک چلے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ فلپائن سے تعلق رکھنے والے شخص کے ساتھ ہوا، جسے اپنے ہونٹوں کو سپر گلو سے چپکانے کا مذاق مہنگا پڑ گیا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سپر گلو کی ٹیوب کو کیمرے کے سامنے دکھا کر محلول کو اپنے ہونٹوں پر لگاتا ہے۔ یہ گوند سیکنڈوں میں کسی بھی چیز کو چپکانے کا دعویٰ کرتی ہے، اور اس شخص کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے جب اس کے ہونٹ مضبوطی سے چپک جاتے ہیں۔

ویڈیو کی ابتدا میں آدمی اس صورتحال پر ہنستا ہے اور اسے لگتا ہے کہ یہ مذاق کامیاب ہوگیا۔ تاہم جلد ہی اس کی یہ ہنسی ختم ہوجاتی ہے جب وہ منہ کھولنے کےلیے جدوجہد کرتا ہے۔جلد ہی اس شخص کی تفریح گھبراہٹ میں بدل جاتی ہے جب اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کے ہونٹ بہت کوششوں کے باوجود بھی الگ نہیں ہوپارہے۔ صورتحال کی سنگینی کے ساتھ اس کے آنسو بہنے لگتے ہیں۔ اور یقینی طور پر اسے سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔ ویڈیو میں اس شخص کا پریشان چہرہ عیاں ہے۔

اس ویڈیو نے 6.7 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد ردعمل حاصل ہوئے۔ ایک کمنٹ میں لکھا گیا کہ ’’کم از کم اسے اپنے ہونٹوں کو سیل رکھنے کا ایک انوکھا طریقہ مل گیا ہے‘‘۔جبکہ ایک اور صارف نے خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے امید ہے کہ اس نے اپنا سبق سیکھ لیا ہوگا، کیونکہ یہ سچویشن اور بھی خراب زیادہ ہوسکتی تھی۔‘‘

سعودی عرب نے قومی ترانے کی تشکیل نو کے لیےکس بڑے موسیقار کی خدمات حاصل کرلیں؟ جانیں

متعلقہ مضامین

  • چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو : متھیرا کا سخت ردعمل سامنے آگیا
  • 7 دن پورے مذاکراتی عمل باضابطہ طور پر ختم ہوچکا، بیرسٹر گوہر
  • لیجنڈز کی ملاقات! آصف شعیب اختر کے گلے لگ گئے، ویڈیو وائرل
  • فلم پریمیئر میں معمر رانا کے ساتھ کیا ہوا؟ وائرل ویڈیو نے سب کو حیران کردیا
  • فلم پریمیئر میں معمر رانا کی خراب حالت، ساتھیوں کے سنبھالنے کی ویڈیو وائرل
  • کبریٰ خان اور گوہر رشید شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں، دلچسپ ویڈیو میں تصدیق کردی
  • گوہر رشید اور کبریٰ خان کا شادی کا باضابطہ اعلان، دلچسپ ویڈیو وائرل
  • مذاق مہنگا پڑ گیا،سپر گلو سے ہونٹ چپکانے والے شخص کا کیا حال ہوا ؟ وائرل ویڈیو نے سب کو سبق سکھا ڈالا
  • صبا قمر کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان، اداکارہ کی پوسٹ وائرل