ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی آف لندن کا اہم کردار رہا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن نے اہم کردار ادا کیا۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک کے اہم شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور قانون کے شعبے میں ان کا کلیدی کردار ہے۔ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی کا نیٹ ورک گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل ترقی کر رہا ہے اور امید ہے کہ یہ مستقبل میں بھی ترقی کی منازل طے کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور عظیم مفکر و فلسفی شاعر علامہ محمد اقبالؒ نے برطانیہ کے عظیم الشان ادارے ”لنکنز ان“ سے تعلیم حاصل کی۔ ان دونوں عظیم شخصیات نے اپنی قانونی مہارت اور سیاسی بصیرت کے ذریعے پاکستان کے قیام اور اس کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے روٹس اسکول سسٹم کی سی ای او ڈاکٹر خدیجہ کو شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین لیڈرز کا آگے آنا حوصلہ افزا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن کی خواتین گریجویٹس کی تعداد میں اضافہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے جس سے طالب علموں کو پیشہ ورانہ میدان میں کامیاب ہونے میں مدد ملتی ہے۔ یونیورسٹی آف لندن کے تمام عظیم پروفیسرز اور اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یونیورسٹی آف لندن وزیر اطلاعات
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول بھی ہو جائے تو اسٹیبلشمنٹ ان سے بات نہیں کرےگی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول بھی ہو جائے تو اسٹیبلشمنٹ ان سے بات نہیں کرےگی، سجھ نہیں آتی تحریک انصاف کس معاملے پر بات کرنا چاہتی ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو جیل میں کسی بھی حق سے محروم نہیں کیا جارہا، ان کی ہفتے میں چار چار ملاقاتیں ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی، رانا ثنااللہ
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ عمران خان کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ جیل میں قید نہیں بلکہ چھٹیاں منا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی میں ہر کسی کا اپنا اپنا گروپ ہے، سمجھ نہیں آتا کہ کون سا گروپ کس کی ملاقاتیں روک رہا ہے، حکومت کے پاس اتنا وقت نہیں کہ سوچے تحریک انصاف کو کیسے تقسیم کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جو لوگ ملک سے باہر بیٹھے ہیں وہ خود تحریک انصاف کے کنٹرول میں نہیں رہے، آرمی چیف کی تقریر کے بعد وضاحت ہوگئی ہے کہ 9 مئی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں عطااللہ تارڑ نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایک مقام ہے، وہ پاکستان آکر ملاقاتیں کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور یہ سب ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے، ملکی معیشت کے حوالے سے تمام اشارے مثبت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں سنجیدہ ہیں، اور اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی اس معاملے پر کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی بات چیت کے ذریعے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کریں گے، ہم بجٹ کے معاملے پر بھی ان سے بات چیت کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پیٹرول پر بچت کی رقم بلوچستان میں لگانے کا فیصلہ، وزیراعظم کے اعلان پر عوام کا ردعمل کیا ہے؟
ایک سوال کے جواب میں عطااللہ تارڑ نے مزید کہاکہ عوام پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا، پیٹرول پر بچت کی رقم سے بلوچستان کا فائدہ ہوگا، تو یہ پورے پاکستان کا فائدہ ہے۔ آنے والے دنوں میں سکھر موٹروے کے حوالے سے بھی خوشخبری آنے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل آرمی چیف اوورسیز پاکستانیز کنونشن اوورسیز کے لیے اعلانات پی ٹی آئی عطااللہ تارڑ عمران خان رہائی ملکی معیشت وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر اطلاعات وی نیوز