سپریم کورٹ میں لڑائی؛ شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
سپریم کورٹ میں لڑائی کے معاملے پر عدالت نے شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ،فتح اللہ برکی کو مقدمے سے بری کردیا۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپریم کورٹ : ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ سنا دیا۔ دو رکنی بنچ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تھا، جس نے نذر عباس کو توہین عدالت کے الزام سے بری کرتے ہوئے ان کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی۔ تاہم، سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کو نظرانداز کیا، جس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ یہ معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا گیا ہے تاکہ وہ اس پر فل کورٹ تشکیل دیں اور مزید کارروائی کی جائے۔