پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ چند روز میں پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی یہ سیریز 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔ اس ایونٹ کے پہلے 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائیں گے۔سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا 10 فروری صبح 10 بجے کھیلا جائے گا۔سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جانے والی اس سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو دوپہر 2 بجے شروع ہو گا جبکہ فائنل اسی گرانڈ پر 14 فروری کو دوپہر 2 فروری کھیلا جائے گا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اس سیریز کے لیے 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں لائٹس میں ٹریننگ کریں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ فروری کو
پڑھیں:
کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
کراچی کے بجلی صارفین کے لیےبڑے ریلیف کی امید , کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ نیپرا آج کے الیکٹرک کی ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں درخواست پر سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے فروری 2025 تک کی فیول لاگت کی منظوری کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، جس کے تحت 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں واضح کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے، جو مہنگائی کے موجودہ دور میں شہریوں کے لیے بڑی ریلیف ہوگی۔ نیپرا کی جانب سے فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔