کراچی سے دوست کے ساتھ راولپنڈی آئی لڑکی نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی لیاقت آباد کی رہائشی 25 سالہ لڑکی (ر) کراچی سے دوست کے ساتھ روات فیز سیون آئی تھی جس کے بعد لڑکی نے گھر کی چھت سے نیچے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

تھانہ روات پولیس نے لاش قبضے میں کرلی، کراچی سے ساتھ آئے دوست محمد حسن نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا جس میں کہا ہے کہ میں ناشتہ لینے گیا اور واپس آیا تو دوست ٹیرس سے چھلانگ لگا چکی تھی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی سے

پڑھیں:

سکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں حالیہ دنوں میں بچوں کے اغوا کے واقعات سامنے آنے کے بعد اسکول اور مدرسہ انتظامیہ کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

بچوں کو اغوا سے بچانے اور اجنبیوں سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کراچی پولیس کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، پولیس نے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ بچے کو والدین کےعلاوہ کسی کے ساتھ نہ جانے دیں۔

سکول اور مدرسوں کی انتظامیہ کے لیے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ والدین بچوں کو اسکول اور مدرسے اکیلے نہ بھیجیں۔

پولیس نے شہریوں میں آگاہی کے لیے ہر تھانے کی سطح پر بینرز آویزاں کردیے ہیں، پولیس حکام کے مطابق بتایا کہ بچوں کے لیے بینرز لگوائے ہیں، اشتہارات لگوائے ہیں، سوشل میڈیا کو استعمال کررہے ہیں اور ہم نے اس پر انعام بھی رکھا ہے۔
مزیدپڑھیں:رمضان پیکیج حاصل کرنے کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ جانیے

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پولیس نے 2 گمشدہ بچے والدین سے ملوا دیے
  • سکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
  • اداکارہ مریم نور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچے جاں بحق، مقدمہ درج نہ ہو سکا
  • لڑکی نے اغوا کا ڈراما رچا کر باپ کو 15 لاکھ کا نقصان کرادیا
  • لڑکی نے زیادتی کے بعد خاندان کے خوف سے جسم میں چاقو گھونپ لیا
  • کراچی میں ٹرک نے ایک اور شہری کی جان لے لی، زخمی کی حالت تشویشناک
  • کراچی سے لڑکی کے لاپتا ہونے کا ڈراپ سین، چوکیدار سے متعلق بیان بھی سامنے آگیا
  • ٹانک: ملزمان پولیس اہلکار کے گھر کو آگ لگا کر اسے ساتھ لے گئے