Nawaiwaqt:
2025-01-27@04:17:58 GMT

ترک صدر کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

ترک صدر کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

 ترک صدر رجب طیب اردوان کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی ساتویں سٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کا اجلاس اگلے ماہ اسلام آباد میں ہوگا، اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ رجب طیب اردوان کا پاکستان کا دورہ 12 اور 13 فروری کو متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سٹریٹجک تعاون کونسل کا بنیادی مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے جس کی سربراہی پاکستان کے وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر مشترکہ طور پر کرتے ہیں، رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا، سٹریٹجک تعاون کونسل کے اگلے اجلاس میں دفاع اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں سٹریٹجک اکنامک فریم ورک پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اس دوران دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنا تھا، اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے اور اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کی سٹریٹجک تعاون کونسل کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کونسل کو 2009ء میں دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی معاشی فریم ورک (ایس ای ایف) کے نفاذ کے لیے قائم کیا گیا تھا تاہم 2013ء میں اس کا نام تبدیل کیا گیا تاکہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو اجاگر کیا جاسکے، فورم کا چھٹا اجلاس فروری 2020ء میں منعقد کیا گیا جب کہ ابتدائی طور پر ساتویں اجلاس کو 2022ء میں منعقد کیا جانا تھا تاہم یہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان پیپلزپارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری اور دیگر نے کہاکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اجلاس نے کرم کے معاملے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا، کیونکہ انہوں نے اس معاملے پر اے پی سی بلائی تھی۔

نیئر بخاری نے کہاکہ اجلاس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کے فنڈز فوری جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ اجلاس نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے اور گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت و ملکیت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے حکومت کے رویے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ای سی اراکین نے مؤقف اختیار کیاکہ پنجاب حکومت تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ اس کے علاوہ قومی معاملات میں پیپلزپارٹی کو مشاورت میں شریک نہ رکھنے پر بھی شدید ردعمل ظاہر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا شکوہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اراکین نے کہاکہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنا سندھ میں آگ لگانے کے مترادف ہے۔ اراکین نے مطالبہ کیاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت یہ معاملہ حکومت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین پی پی پی سی ای سی اجلاس سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اہم مرحلہ ہے، جاوید قصوری
  • چین میں پاکستانی سفیر کی  چینی شہر یوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد
  • ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
  • ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کرینگے
  • ترک صدر آئندہ ماہپاکستان کا دورہ کریں گے
  • پاکستان پیپلزپارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کردیا
  • ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،دونوں ممالک کا اعلی سطح اسٹریٹجک کونسل کا اجلاس شیڈول
  • ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
  • چین کی اقوام متحدہ اور عرب  لیگ کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کی حمایت