وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار (26 جنوری) کو ملک کی سب سے بڑی میراتھن ریس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اس میراتھن ریس کا انعقاد مایہ ناز رننگ گروپ اسلام آباد ’رن ود اَس‘ کررہا ہے۔  ناز برادران بشمول قاسم ناز اور ہاشم ناز نے 2016 میں آئی-آر- یو کی بنیاد رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنزہ میں میراتھن ریس، شرکت کرنے والے غیر ملکی سیاح کیا کہتے ہیں؟

یہ  سیریز کی پانچویں میراتھن ریس ہوگی جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے دوڑنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔  یہ ایونٹ پاکستان میں میراتھن کے حوالے سے نئے معیار متعین کرے گا۔

اتوار کو ہونے والی میراتھن میں ملک بھر سے 3000 سے زائد رنرز کی شرکت متوقع ہے، اس کے ساتھ سفارتی برادری کی ایک قابل ذکر تعداد بھی ریس میں شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ادھار کے جوتے پہن کر میراتھن کے عالمی ریکارڈقائم کرنے والا کار حادثے میں ہلاک

یہ میراتھن بین الاقوامی رنرز کو بھی اپنی طرف متوجہ کررہی ہے، اس دلچسپ میراتھن میں یورپ اور امریکا سے بھی شرکا شامل ہورہے ہیں۔ میراتھن ریس میں 5، 10 کلومیٹر، فل اور ہاف میراتھن کیٹیگری مقابلے ہوں گے۔

 چھوٹے بچوں میں فعال طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کے لیے 12 سال سے کم عمر بچوں کے لیے بھی ریس کا اہتمام کیا جائے گا، ایونٹ کو دلچسپ اورناقابل فراموش بنانے کے لیے کھانے کے اسٹالز اور گیمز کی ایک وسیع رینج کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد افراد رن ود اس ریس شریک ملک کی سب سے بڑی میراتھن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد افراد شریک ملک کی سب سے بڑی میراتھن میراتھن ریس کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق و دیگرشریک ہیں

اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق و دیگرشریک ہیں

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے روانہ ہونے والی بارہ پروازیں منسوخ
  • نہ تھا اگر تو شریکِ محفل
  • حیدرآباد ،بوری بند ریس میں شریک طالبات
  • اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق و دیگرشریک ہیں
  • اسلام آباد: ملک کیسب سے بڑیمیراتھن ریس کاآغاز
  • اسلام آباد کے 36فلٹریشن پلانٹس، 42فیصد واٹر ورکس اور 17فیصد ٹیوب ویلز کا پانی مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا
  • تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث 9پروازیں منسوخ
  • پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
  • 7ممالک کے ماہرین چشم ہاشمانی گروپ کی ساتویں آپتھالمولوجیزکانفرنس میں شرکت کرینگے