اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
زرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کے بارے میں بھی پوچھا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کی آئندہ ہفتے ملاقات طے پاگئی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز
زرائع کا کہنا تھا کہ طے پانے والی ملاقات کے دوران پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کے بیان پر پرویز خٹک کا موقف دینے سے انکار
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے موقف دینے سے انکار کردیا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، میں پاکستان سے ہوں میری خدمت پاکستان کے لیے ہے۔
خیال رہے کہ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے آج کل ہمارے دوست ہیں لیکن اس پارٹی نے پرویز خٹک، محمود خان اور عثمان بزدار کو وزرائے اعلیٰ بنایا، آج یہ تینوں پی ٹی آئی کے ہیں یا اسٹیبلمشنٹ کے ہیں۔