Nawaiwaqt:
2025-01-27@17:05:10 GMT

غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے بولٹن روڈ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سے 25 لاکھ روپے، موبائل فون، چیک بْکس، ڈپازٹ بْکس اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا۔ملزم سے دیگر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سمیت 2 افراد پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

گجرانوالہ:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع گجرانوالہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حساثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص اشرف، رانا محمد فرحان اور محمد عدیل کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم وقاص اشرف مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا اور ان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ عامرعلی کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے متاثرہ کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا، ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے اسپین اسمگلنگ کی کوشش کی اورکشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے تاہم کشتی حادثے میں متاثرہ کو مراکش حکام نے ریسکیو کیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ متاثرہ عامر علی کا نام وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہے، ملزمان نے متاثرہ کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے ان کے اہل خانہ سے 53 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے۔

ان کا کہنا تھ اکہ اس سے قبل بھی اس کیس میں ملوث متعدد انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کی نشان دہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ  دیگر 2 کارروائیوں میں ملزم رانا محمد فرحان کو ڈسکہ اور ملزم محمد عدیل کو کامونکی سے گرفتار کیا گیا، ملزم فرحان نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 27 لاکھ روپے لیے۔

ترجمان نے بتایا کہ محمد عدیل نے ایک شہری کو مسقط ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 5 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تاہم ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 ڈائریکٹرایف آئی اے گجرانوالہ زون عبدالقادرقمر نے کہا کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہیں، انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، کشتی حادثات کے ذمہ دار انسانی اسمگلروں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • رواں ماہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث 446 ملزمان گرفتار کیے، اسلام آباد پولیس
  • کراچی میں کاروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا
  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر عدیل احمد مظفرگڑھ سے گرفتار
  • پاکستان اور مراکش کے حکام نے کشتی حادثے میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا
  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار
  • کراچی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 3 ملزمان گرفتار 
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار