واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )امریکہ میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا اور سینکڑوں کو فوجی طیاروں کے ذریعے ملک سے باہر بھیج دیا گیا وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بدری کی جس کارروائی کا وعدہ کیا تھا اس کا آغاز ہو گیا ہے وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا اور سینکڑوں افراد کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک بدر کیا گیا.

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تاریخ میں ملک بدری کی سب سے بڑی کارروائی بخوبی جاری ہے ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا عزم کیا تھا اور انہوں نے اپنی دوسری مدت صدارت کا آغاز ایسے احکامات کے ساتھ کیا ہے جن کا مقصد امریکہ میں داخلے کے نظام کی اصلاح کرنا ہے اپنے دفتر میں پہلے دن ٹرمپ نے جنوبی سرحد پر قومی ایمر جنسی کا اعلان کرنے کے احکامات پر دستخط کیے تھے اور ”غیر ملکی مجرموں“کو ملک بدر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں مزید فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیاتھا.

نیو جرسی کے شہر نیوارک کے ڈیموکریٹک میئر راس باراکا نے ایک بیان میں کہا کہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ایجنسی کےاہلکاروں نے ایک مقامی ادارے پر چھاپہ مارا اور بغیر وارنٹ دکھائے غیر دستاویزی رہائشیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی حراست میں لیاآئی سی ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تازہ پوسٹ میں538 گرفتاریوں اور 373 زیر حراست افراد کا اعلان کیا ہے.

آئی سی ای ان غیرامریکی شہریوں کو حراست میں رکھتا ہے جنہیں فوجداری الزامات میں گرفتار کیا جائے اور جن کے بارے میں محکمے کا خیال ہو کہ انہیں قانون کے تحت ملک بدر کرنے کے لیے حراست میں رکھا جا سکتا ہے براکا نے کہا کہ چھاپے کے دوران حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک سابق امریکی فوجی تھا ان کے اس بیان پر آئی سی ای کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا.

اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر کی ترجمان نے جنیوا میں کہا کہ اگرچہ ممالک اپنی بین الاقوامی سرحدوں کے ساتھ اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ پناہ مانگنے کا حق ایک عالمی طور پر تسلیم شدہ انسانی حق ہے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے دفتر کے اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں لگ بھگ ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کے پاس قانونی دستاویز ات موجود نہیں ہیں یہ پکڑ دھکڑ ایسے وقت ہوئی ہے جب ٹرمپ اپنے منصب پر واپسی کے بعد سے اپنے پہلے اندرون ملک دورے پر کیلیفورنیا اورنارتھ کیرولائنا جانے کی تیاری کر رہے تھے جہاں قدرتی آفات ایک سیاسی مسئلہ بن چکی ہیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غیر قانونی تارکین وطن امریکہ میں کہا کہ کہ میں

پڑھیں:

ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا معائنہ، ڈاکٹرز کی رپورٹ منظرعام پرآگئی

واشنگٹن: امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منصب سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں سے اپنا پہلا چیک اپ کرایا اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ کرنے کے بعد مفید مشورہ دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے 78 سالہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں نے مکمل طور پر صحت مند قرار دےد یا  جہاں وہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد زیادہ فعال ہوئے ہیں جبکہ اپنے 82 سالہ حریف سابق صدر جوبائیڈن کو ان کی صحت کے حوالے سے نشانہ بناتے تھے اور انہیں صدارت کے لیے ان فٹ قرار دے دیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بہترین ہے اور وہ کمانڈر انچیف اور ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دینے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ معمولی مسائل ہیں، جن میں دھوپ کی وجہ سے ٹرمپ کی جلد کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور گولی لگنے کے بعد دایاں کان حساس ہے، جو انہیں گزشتہ برس جولائی میں حملے کے دوران لگی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل واشنگٹن کے مضافات میں والٹر ریڈ ملٹری ہسپتال میں معائنے کے بعد صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے پہلے طبی معائنے کے بعد خود کو بہت اچھی صحت میں محسوس کر رہے ہیں۔
ان پر الزام عائد کیا جاتا کہ وہ اپنی صحت کے بارے میں عوام کو آگاہ نہیں کرتے ہیں اور معاملات پوشیدہ رکھتے ہیں حالانکہ بطور صدر اور امریکا کے کمانڈر انچیف قومی مفادات وابستہ ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایوان صدر کے فزیشن سین باربیلا مکمل رپورٹ سے آگاہ کریں گی، جس میں ذہنی اور جسمانی صحت کا احاطہ کیا جائے گا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، وائٹ ہاوس نے رپورٹ جاری کردی
  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا معائنہ، ڈاکٹرز کی رپورٹ منظرعام پرآگئی
  • کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن، سینکڑوں افراد بے دخل
  • امریکہ کی جانب سے مغرب سے شمال یمن تک نئے فضائی حملے
  • صدر ٹرمپ امریکہ کو دوبارہ دولت مند بنانے کے اپنے مشن میں غیرمتزلزل ہیں .وائٹ ہاﺅس
  • ٹرمپ کا گرین کارڈ ہولڈرزاور تارکین وطن کی سخت نگرانی کا حکم
  • غیر قانونی مقیم مزید 4 ہزار افغان باشندوں واپس بھیج دیے گئے
  • ٹرمپ کی سخت گیر پالیسی کا نفاذ، گرین کارڈ ہولڈرز سمیت تمام تارکین وطن کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
  • کراچی: نجی ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام، 10 افراد گرفتار