صدارتی مدت ختم ہوتے ہی گوگل بائیڈن کو بھول گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر موجود امریکی صدور کی فہرست میں جب صارفین کو جو بائیڈن کا نام نظر نہیں آیا تو وہ حیران رہ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل نے اپنی اس غلطی کو کچھ دیر میں ہی ٹھیک کر لیا لیکن پھر بھی یہ غلطی صرف چند لمحوں میں ہی بین الاقوامی میڈیا پر ایک بڑی خبر بن گئی۔
جب صارفین نے یہ بات نوٹ کی کہ گوگل پر امریکی صدور کی فہرست میں جو بائیڈن کا نام نہیں ہے تو اس وقت فہرست میں باقی تمام امریکی صدور کے نام ترتیب سے موجود تھے صرف جو بائیڈن کا نام غائب تھا۔گوگل کی اس غلطی کو سب سے پہلے بلیو اسکائی کے صارفین نے نوٹ کیا اور ان میں سے بہت سے صارفین کا یہ خیال ہے کہ گوگل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے ایسا جان بوجھ کر کیا ہے۔(جاری ہے)
سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اقدام ٹیک کمپنی کے سیاسی تعصب کو ظاہر کرتا ہے۔دوسری جانب، اس حوالے سے گوگل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ غلطی ہمارے ڈیٹا میں خرابی کی وجہ سے ہوئی جس کی نشاندہی کرکے اسے فوری طور پر ٹھیک کر دیا گیا ہے۔یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گوگل ان کئی بڑی ٹیک کمپنیوں میں شامل ہے جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے انعقاد کے لیے بھاری رقم عطیہ کی تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ملاقاتی وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لئے وکلا کی فہرست ترتیب دیدی گئی۔ فہرست کے مطابق نیاز اللہ نیازی، بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر ملاقات کے لئے آئیں گے۔ نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کے ملاقاتی وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔