ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) فرانس سے تعلق رکھنے والے دو سائیکلسٹ گوگل میپس کو فالو کرتے ہوئے بھارت میں کھو گئے اور کئی گھنٹے بھٹکنے کے بعد پولیس کے ہاتھ لگے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دو فرانسیسی سائیکلسٹ دہلی سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جانے کے لیے نکلے تھے اور گوگل میپس کو استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے، تاہم بھٹک کر بریلی کے علاقے میں واقع چوریلی ڈیم کے قریب پہنچ گئے۔

لوگوں نے رات کے وقت دو غیرملکیوں کو سائیکلوں پر سوار دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سائیکل سواروں کے مطابق وہ نیپال جانے کے لیے نکلے تھے۔ ’ان کے لیے گاؤں کے پردھان کے گھر پر رات کے قیام کا بندوبست کروایا گیا اور اگلی صبح راستوں کے بارے میں پوری معلومات دے کر روانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکل افسر ارون کمار سنگھ کا کہنا تھا کہ فرانسیسی شہری برائن جیکیوز گلبرٹ اور سیباسٹین فرانکوئس گیبریل سات جنوری کو پرواز کے ذریعے فرانس سے دہلی پہنچے تھے۔

انہوں نے پیلی بھیت سے تانک پور کے راستے ہوتے ہوئے نیپال جانا تھا۔دونوں کے پاس جدید موبائل فونز موجود تھے اور وہ گوگل میپس کے ذریعے راستہ تلاش کر رہے تھے۔ ایپ نے ان کو بریلی میں بیہری کے راستے کے قریب ایک شاٹ کٹ دکھایا اور اسی کی طرف جاتے ہوئے وہ بھٹک گئے۔ان کا کہنا تھا جب غیرملکی سائیکلسٹ چوریلی ڈیم کے قریب پہنچے تو رات کے گیارہ بج رہے تھے۔

جب لوگوں نے دو غیرملکیوں کو ڈیم کے قریب دیکھا تو ان سے دریافت کیا تاہم کوئی ان کی زبان سمجھ نہیں پا رہا تھا۔ارون کمار سنگھ نے مزید بتایا کہ لوگوں نے غیرملکیوں کے مزید کسی پریشانی میں پڑنے سے بچنے کے لیے انہیں پولیس کے پاس پہنچا دیا۔رپورٹ کے مطابق جب معاملہ سینیئر پولیس حکام کے علم میں آیا تو انہوں نے غیرملکیوں سے بات کی اور متعلقہ پولیس سٹیشن کو ہدایت کی گئی کہ دونوں غیرملکیوں کا خیال رکھا جائے اور ان کو مطوبہ علاقے کی طرف جانے کے حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کی جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے قریب کے لیے

پڑھیں:

ایران میں پاکستانی شہریوں پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی

ایک بیان جاری کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن آرمی نامی دہشتگرد گروہ نے ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں ہونیوالے مسلح دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جسمیں 8 پاکستانی مزدور جانبحق ہوئے تھے اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 پاکستانی شہری جانبحق ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ ہفتے کی شام مہرستان کے قریب واقع ایک گاؤں میں کاروں کی ورکشاپ میں پیش آیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، یہ تمام افراد، جو بہاولپور سے تعلق رکھتے تھے، ایک دکان میں گاڑیوں کی مرمت اور ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے اور رات کو بھی اسی جگہ سوتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مسلح حملہ آور ان کی ورکشاپ میں داخل ہوئے اور انہوں نے مقتولین کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انہیں قتل کر ڈالا جس کے بعد مسلح حملہ آور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔

ادھر ایرانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس دہشتگردانہ کارروائی کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ دریں اثناء بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نامی دہشتگرد گروہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 1 سال کے دوران ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں بھی چند مسلح افراد نے اسی طرح کے ایک حملے میں سراوان شہر میں موجود 9 پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا تھا!

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم دھماکہ، ایک راہگیر زخمی
  • ایران میں پاکستانی شہریوں پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی
  • کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتی گاڑی الٹ کر سمندر میں جا گری
  • موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • ہم فرانسیسی صدر کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، حماس
  • ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں برآمد
  • سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر ’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • کراچی، مشتعل شہریوں نے ایک اور واٹر ٹینکر کو آگ لگادی