آسٹریلین اوپن سے باہر ہونے کے بعد ٹینس اسٹار نے طلاق کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
آسٹریلوی ٹینس اسٹار ارینا روڈیونووا نے چونکا دینے والا اعلان کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین اوپن کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد ٹینس اسٹار ارینا روڈیونووا نے شوہر ٹائی وکیری نے 9 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ٹینس اسٹار کی طلاق کی افواہیں 12 جنوری کو اس وقت سامنے آئیں جب روسی نژاد پلئیر نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ اس نے اپنا نامناسب مواد تخلیق کرنے والے اکاؤنٹ لانچ کیا ہے۔
حال ہی میں میٹا پلیٹ فارم پر آسٹریلوی فٹبال لیگ کے سابق کھلاڑی ٹائی وکیری سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انکے ہمراہ ویڈیو شیئر کی، جس میں انکا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن اب اگے بڑھنے کا وقت آگیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹینس اسٹار
پڑھیں:
بارک اوباما سے طلاق؛ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
سابق امریکی صدر بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے درمیان طلاق کی خبریں کچھ ماہ سے تواتر کے ساتھ زیر گردش ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طلاق کی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی اور جوڑے نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
ہر وقت اپنے شوہر کے ساتھ شانہ بشانہ نظر آنے والی مشیل اوباما نے اب سیاسی سرگرمیوں سے خود کو الگ کرلیا ہے۔
مشیل اوباما اب اہم سرکاری ایونٹس میں بھی اپنے شوہر بارک اوباما کے ساتھ نظر نہیں آ رہی ہیں۔
اپنے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں مشیل اوباما نے ان تمام سوالات اور شکوک و شبہات پر کھل کی گفتگو کی ہے۔
مشیل اوباما نے سیاسی سرگرمیاں ختم کردینے سے متعلق بتایا کہ ان کی تمام تر توجہ اپنے فلاح و بہبود کے پروجیکٹس پر مرکوز رہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : مشیل کو طلاق؟ اوباما کی اداکارہ جینیفر اینسٹن سے قربتیں
بارک اوباما کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ اب میری بیٹیاں بھی بڑی ہوگئی ہیں تو اب میں اپنے اہداف اور ترجیحات پر توجہ دے رہی ہوں۔
سابق امریکی صدر کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر پوچھے گئے سوال کو مشیل اوباما نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں لوگ ایسی باتیں کیوں کر رہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔