2020 میں ٹرمپ کی فتح نہ چھین لی جاتی تو یوکرین کی جنگ نہ ہوتی، پوتن
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء) روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ یوکرین میں جنگ اور توانائی کی قیمتوں سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوتین نے ٹرمپ کے ساتھ اپنے معاہدے پر زور دیا کہ یوکرین کی جنگ سے بچا جا سکتا تھا اگر ٹرمپ کی 2020 کے الیکشن میں جیت سے انکار نہ کیا جاتا۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اعتماد اور عملیت پر مبنی قرار دیا۔پوتین نے ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی کے دورے کے اختتام پر کہا کہ ہم نے موجودہ صدر (امریکی صدر)کے ساتھ مل کر کام کرنے کی تیاری کے بارے میں بیانات دیکھے ہیں، ہم اس کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ روسی صدر نے ایک مقامی ٹی وی کے رپورٹر کو بتایا کہ یوکرین کے ساتھ مذاکرات کا معاملہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے حکم نامے پر دستخط کرنے سے پیچیدہ ہو گیا ہے جس نے انہیں پوتین کے ساتھ بات چیت سے روک دیا ہے۔(جاری ہے)
کریملن نے اس سے قبل جمعے کو کہا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ واشنگٹن سے سگنل کا انتظار کر رہے ہیں۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ پیوٹن تیار ہیں۔ ہم امریکہ کی طرف سے سگنلز کا انتظار کر رہے ہیں۔انہوں نے ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ یوکرین میں تنازع روسی تیل کی قیمتوں کو کم کر کے ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ تنازع تیل کی قیمتوں پر منحصر نہیں ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے چند دن بعد کریملن نے امریکہ سے جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات جلد سے جلد شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ٹرمپ کے کے ساتھ
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے جان ایف کینیڈی قتل سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا حکم دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی، رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کی تحقیقات کی باقی رہ جانے والی تمام خفیہ دستاویزات کو عام کرنے سے متعلق حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو مذکورہ ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، ’یہ ایک بڑا فیصلہ ہے، لوگوں کی بڑی تعداد دہائیوں سے اس انتظار میں تھی، اب سب کچھ سامنے آجائے گا‘۔
یہ بھی پڑھیں: ابراہم لنکن اور جان ایف کینیڈی کا بُھوت؟
صدر ٹرمپ کے حکمنامے کے تحت نیشنل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر کو 15 دن کے اندر سابق صدر جان ایف کینیڈی جبکہ 45 دن کے اندر رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ کے قتل کی تحقیقات سے متعلق دستاویزات جاری کرنے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سابق صدر جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963 کو ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں قتل کردیا گیا تھا۔ مختلف اداروں کے سرویز میں سامنے آیا ہے کہ امریکی شہری برسوں سے ان کے قتل کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا حلف سے قبل خطاب
صدر ٹرمپ نے جان ایف کینیڈی کے بھتیجے اور رابرٹ ایف کینیڈی کے بیٹے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو وزیر صحت نامز کیا ہے۔ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے 2023 میں ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے والد اور چچا کے قتل میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی سے کا ہاتھ ہے۔
صدر ٹرمپ نے سابق صدر اور دیگر 2 شخصیات کے قتل کی تحقیقات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد معاون کو پین دیتے ہوئے کہا تھا، ’یہ پین رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو دے دیا جائے‘۔
یہ بھی پڑھیں: پیدائشی حق شہریت ختم کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکمنامہ غیرآئینی قرار، عارضی طور پر معطل
دوسری جانب، جان ایف کینیڈی کے نواسے جیک سکولسبرگ نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے زریعے سیاسی پوئنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 1992 میں امریکی کانگریس نے ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت مستقبل کے امریکی صدور کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ قومی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کی تحقیقات سے متعلق دستاویزات کو اگلے 25 سال کے اندر ڈی کلاسیفائی کرسکتے ہیں۔
صدر ٹرمہ نے جمعرات کو جان ایف کینیڈی اور دیگر 2 شخصیات کے قتل کی تحقیقات سے متعلق دستاویزات کے علاوہ تقریباً 2800 خفیہ دستاویزات عام کرنے کا حکم دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تحقیقات جاری جان ایف کینیڈی حکم خفیہ دستاویزات دستخط رابرٹ ایف کینیڈی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عام قایگزیکٹو آرڈر قتل مارٹن لوتھر کنگ