اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان ، ورلڈ بینک میں 20ارب ڈالر کا پارٹنرشپ ایگریمنٹ معیشت کیلئے بڑی خوشخبری ہے ،پاکستان کو یہ رقم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر،تعلیم و صحت جیسے منصوبوں پر خرچ کرنیکی ضرورت ہے ۔ پاکستان اور ورلڈ بینک میں پارٹنر شپ ایگریمنٹ پر اپنے بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں کے قرض سے جان چھڑانے کیلئے معاشی استحکام ناگزیر ہے ،قرضوں سے جان چھڑانے کیلئے طویل المدتی معاشی پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی پالیسیوں کی تشکیل ، معاشی استحکام کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کو تیار ہے ، انڈسٹریز کی بحالی،توانائی شعبے میں اصلاحا ت اور شرح سود میں مزید کمی ناگزیر ہے ،حکومت ملک میں لارج، میڈیم اور سمال سکیل مینوفیکچرنگ پر خصوصی توجہ مرکوز کرے۔انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر پروڈکشن بڑھانا اور عالمی مارکیٹ میں نئے گاہک تلاش کرنا وقت کی ضرورت ہے،قرضوں سے نجات کیلئے انڈسٹریلائزیشن اور گرین انقلاب جیسے انیشیٹوز کی طرف جانا ہو گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

ٹیکسٹائل کی صنعت رواں رکھنا ضروری ہے، پٹیاسہیل پاشا

فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے ملک کی اقتصادی ترقی و معاشی استحکام کیلئے گیس و بجلی کی مسلسل فراہمی کی اپیل کی ہے۔ پٹیا کے قائد سہیل پاشانے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ملکی معیشت میں اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی صنعتی پیداوار کا 60 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری سے حاصل ہوتا ہے جبکہ ملک میں 40 فیصد افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے اور ملک کیلئے 50 فیصد قیمتی زرمبادلہ کمانے والی یہ صنعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی خوشحالی کیلئے ٹیکسٹائل کی صنعت کو رواں دواں رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیساتھ ترجیحی سلوک کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو برآمدی پالیسی کے مطابق مراعات دی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان 2035ء تک ایک ہزار ارب ڈالر معیشت بن سکتا ہے،عالمی بینک
  • اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 8فیصد پر لانے کی گنجائش موجود ہے‘عاطف اکرام شیخ
  • معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے:عالمی بینک
  • پاکستان 2035ء تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
  • پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
  • پاکستان معاشی اصلاحات کے فیصلوں پر عملدرآمد بھی کرے،ورلڈ بینک
  • اقتصادی پالیسیوں کا مقصد اشرافیہ پروری ہے،شاہدرشید
  • ٹیکسٹائل کی صنعت رواں رکھنا ضروری ہے، پٹیاسہیل پاشا