پنجاب میں کھاد ، کیڑے مار ادویات کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پنجاب میں کھاد اور کیڑے مار ادویات کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے جائزہ رپورٹ میں کھاد کے استعمال میں اضافے کی تصدیق کی گئی۔ وزیراعلی پنجاب کسان کارڈ کی مدد سے کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت میں 57.
پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے اور ایک کروڑ 61 لاکھ گندم کی کاشت کے رقبے کی سیٹلائٹ کے ذریعے تصدیق کی جا رہی ہے۔ سیٹلائٹ سے لی جانے والی تصاویر کا گندم کی فصل پک کر تیارہونے پر تصاویر سے موازنہ کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ استعمال کرتے ہوئے کھاد، کیڑے مار ادویات سمیت اب تک 35 ارب روپے کی زرعی اشیاء خرید چکے ہیں۔ پنجاب کے ساڑھے 7 لاکھ کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ اب تک 5 لاکھ 30 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری ہو چکے ہیں۔ کسان اور زراعت کی مدد کا یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی فروخت میں کسان کارڈ میں کھاد
پڑھیں:
سونے کے نرخ میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
کراچی:
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3218 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی تولہ کا تاریخ ساز اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔
مقامی سطح پر سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 8573 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی ہے۔
Tagsپاکستان