رجب بٹ کے بعد ذوالقرنین سکندر بھی گرفتار، معاملہ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
مشہور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کو حالیہ دنوں میں ایک غیر متوقع واقعے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے دوران گرفتار ہوگئے۔
تقریب کے دوران بغیر کسی واضح وجہ کے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور سات سے آٹھ گھنٹوں تک زیر حراست رکھا۔ اس واقعے نے ذوالقرنین کے اہل خانہ اور دوستوں کو شدید پریشان کردیا۔
View this post on InstagramA post shared by Zulqarnain Sikandar (@ch.
ذوالقرنین سکندر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اس واقعے پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا، ’اس ملک میں کچھ بھی ممکن ہے۔ مجھے ان افراد کا علم نہیں ہے جو مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میرے خلاف ایک جعلی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور میں جلد ہی اس معاملے پر تفصیل سے بات کروں گا۔‘
ذوالقرنین نے اپنی ایک ویڈیو میں واقعے کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں اور اسکرین شاٹ کے ذریعے تحریری معلومات فراہم کی ہیں۔
ٹاک ٹاکر کے چاہنے والے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Waleed Sheikh (@vlogwithwaleed)
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاکر رجب بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے گزشتہ روز انہیں سزا بھی سنائی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیلم منیر نے شادی کے بعد اداکاری کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
لاہور:متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد دوبارہ انڈسٹری میں کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔
نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرکے سب سے پہلے تو شادی پر مبارک باد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پہلے کی طرح کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے نیلم منیر نے انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اس تصویر میں وہ ایک بار پھر واپسی کی تیاری کرتی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں شاندار وقت گزار کر اب واپس آگئیں ہوں اور اب کام کرنے کیلیے ایک نئی سوچ کے ساتھ پرجوش ہوں‘۔
View this post on InstagramA post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)
انہوں نے اعتراف کیا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں اتنی زیادہ محبت ملی ہے اور وہ دوبارہ کام کر کے اس کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔
نیلم منیر نے اپنے مداحوں، رشتے داروں، عزیزوں کے ساتھ انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسز کا بھی سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)
واضح رہے کہ نیلم منیر کی حال ہی میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے یو اے ای میں مقیم محمد راشد سے دبئی میں محبت کی شادی ہوئی ہے۔
نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور افسر کام کرتے ہیں۔