Daily Mumtaz:
2025-01-27@06:03:32 GMT

بھارت: بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

بھارت: بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی

بھارت میں اپنے شرابی اور بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے اپنا گھر چھوڑ کر ایک دوسرے سے شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھ پور میں پیش آیا۔

کویتا اور گنجا عرف ببلو نے شیو مندر میں شادی کی، دونوں کا انسٹاگرام پر ایک دوسرے سے رابطہ ہوا اور دونوں جلد دوست بن گئیں، شادی کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ 6 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں، دونوں خواتین نے بتایا کہ وہ اپنے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار رہیں۔

ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر شرابی ہے، وہ روزانہ اس پر تشدد کرتا تھا، اس کے 4 بچے ہیں اور اس نے متعدد بار تشدد برداشت کرنے کے بعد اپنے والدین کے گھر واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

دوسری خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کا شوہر بھی بہت زیادہ شراب پیتا تھا اور اس پر بے وفائی کا جھوٹا الزام لگاتا ہے جس کی وجہ سے اس نے اسے چھوڑا۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ایک خاتون نے کہا کہ ہم اپنے شوہروں کی شراب نوشی اور بدسلوکی سے پریشان تھے، اس کی وجہ سے ہم سکون اور محبت کی زندگی کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوئے، ہم نے گورکھپور میں ایک جوڑے کے طور پر رہنے کا فیصلہ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اداکارہ مریم نور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مریم نور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی خوبصورت فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انھیں ان کے شوہر اسماعیل بٹ اور بیٹے کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Maryam Noor Ismail (@maryamnoorofficial)

ان دنوں یہ جوڑا اپنے بیٹے کے ساتھ عمرہ ادائیگی کےلیے سعودی عرب میں موجود ہے جہاں سے انھوں نے روح پرور مناظر اپنے انسٹاگرام کی زینت بنائے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے عمرے کی سعادت ملنے پر اللہ کی بارگاہ میں شکرادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمدللہ اس خوبصورت سفر کےلیے اپنے محرم کے ساتھ۔ اس سے زیادہ اور کیا مانگ سکتی ہوں؟ ہر چیز کےلیے اللہ کا شکر۔‘‘

مریم نور کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو عمرہ ادائیگی کی ڈھیروں مبارکباد دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بچوں اور خواتین کیلئے کچھ نہ بدلا!
  • فرقہ وارانہ فسادات معاملہ میں بھارت کیلئے 2024ء تشویشناک رہا
  • پاکستان کے پہلے عالمی کراٹے چیمپئن شاہزیب رند نے ایک اور تاریخی فتح حاصل کرلی
  • مریم نواز کے خواتین کیلئے اقدامات
  • اداکارہ مریم نور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • خیرپور: پولیس کا گھر پر چھاپا، تشدد اور گھر سے لوٹ مار
  • گوہر رشید اور کبریٰ خان کا شادی کا باضابطہ اعلان، دلچسپ ویڈیو وائرل
  • بدمزاج شوہروں سے تنگ 2خواتین نے آپس میں شادی کرلی
  • کالعدم بی ایل اے خواتین کی نازیبا ویڈیوز بناکر دہشتگردی کیلئے مجبور کرتی ہے، رپورٹ میں انکشاف