—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچوں کے جاں بحق ہونےکے  واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 9 ایم ایم پستول برآمد کر لی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ فائرنگ باراتیوں کی جانب سے کی گئی تھی جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، دوسرا زخمی بچہ بھی دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور چھ سال کا بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی، ایک شخص تاحال زخمی ہے، پولیس نے فائرنگ کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

حکام نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے ملزم کی شناخت نہیں کی جا رہی، متاثرہ فیملی قانونی کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ افراد نے مقدمہ درج نہ کرایا تو پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شادی کی تقریب

پڑھیں:

کراچی: پولیو ورکرز پر تشدد کے الزام میں ایک شخص گرفتار، مقدمے میں بیوی بھی نامزد

کراچی:

مومن آباد پولیس نے پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جس میں ملزم کی بیوی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ مدعی مقدمہ نعیم الحسن جو کہ بحیثیت فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس ٹیم کے سیکیورٹی معاملات پر مامور ہے اس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پولیو ٹیم جس میں خواتین ورکرز بھی شامل وہ دن ساڑھے دس بجے کے قریب فرید کالونی گلی نمبر 9 سیکٹر 10 اورنگی ٹاؤن میں کام کر رہے تھے۔

بیان کے مطابق جیسے ہی وہ اس گلی سے گزر کر رونق اسلام اسکول کی جانب جا رہے تھے کہ گلی میں موجود محمد جان اور اس کی اہلیہ نازیہ نے پولیو ٹیم پر حملہ کر کے لیڈی پولیو ورکر رقیہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر کپڑے پھاڑ دیئے اور نازیبا زبان استعمال کی۔

اس دوران اس کی بیوی نے دوسری پولیو ورکر خاتون سے بھی مارپیٹ کی جس کے باعث اسے بھی اندرونی چوٹیں آئیں جبکہ انھوں ںے پولیو ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

مدعی کے مطابق گلی میں پہنچا تو پولیو ورکر محمد اصغر کے بھی دائیں ہاتھ پر چوٹ لگنے سے سوجن آگئی تھی جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ چکی تھی اس دوران پولیس اسٹاف کے ہمراہ محمد جان ولد غلام جان کو پولیس کی مدد سے پکڑا اور انھیں لے کر تھانے پہنچا ہوں اور میرا دعویٰ محمد جان اور اس کی اہلیہ نازیہ پر پولیو ٹیم پر جان سے مارنے کی نیت سے حملہ آور ہونا اور خاتون پولیو ورکر اور دیگر اسٹاف کے کام مداخلت اور ہاتھا پائی کرنا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پولیس نے مقدمہ نمبر 176 سال 2025ء بجرم دفعات 354 ، 186 اور 337 اے ون چونتیس کے تحت مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جو مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، بچی سمیت دو افراد زخمی
  • کراچی: پولیو ورکرز پر تشدد کے الزام میں ایک شخص گرفتار، مقدمے میں بیوی بھی نامزد
  • نوشہرہ،ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید، ایک سب انسپکٹر شدید زخمی
  • نوشہرہ: ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
  • پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • کوئٹہ: موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ
  • اسلام آباد میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، 2 ڈاکو گرفتار
  • اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار