Daily Ausaf:
2025-04-16@22:26:18 GMT

قرآن اور جدید سائنس‘حیرت انگیز حقا ئق اور انکشافات

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

قرآن مجید، جو 1400سال پہلے نازل ہوا، نہ صرف ایک روحانی رہنمائی کا ذریعہ ہے بلکہ اس میں کئی ایسے سائنسی اور علمی حقائق موجود ہیں جو آج جدید سائنس کی تحقیق سے ثابت ہو رہے ہیں۔ یہاں چند آیات پیش ہیں جو قدرت کے رازوں اور سائنسی دریافتوں کے حوالے سے روشنی ڈالتی ہیں۔
کائنات کی تخلیق۔
کیا ان لوگوں نے، جنہوں نے کفر کیا، یہ نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں بند تھے، پھر ہم نے انہیں کھولا؟ اور ہم نے ہر جاندار چیز پانی سے بنائی۔ کیا یہ پھر بھی ایمان نہیں لائیں گے؟
سورۃ الانبیاء (21:30)
کائنات کا پھیلائو۔
اور آسمان کو ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنایا اور ہم ہی اسے وسعت دے رہے ہیں۔
سورۃ الذاریات (51:47)
زمین کی شکل۔
اور زمین کو اس کے بعد ہم نے بچھایا۔
سورۃ النازعات (79:30)
سورج اور چاند کے مدار۔
نہ سورج کو یہ زیبا ہے کہ وہ چاند کو جاپکڑے اور نہ رات دن سے پہلے آ سکتی ہے اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں۔
سورۃ یٰسین (36:40)
پہاڑوں کی میخوں جیسی ساخت۔
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا؟ اور پہاڑوں کو میخیں نہیں بنایا؟
سورۃ النبا (78:6-7)
فضا کی تہیں۔
اور آسمان کی قسم جو پلٹنے والا ہے۔
سورۃ الطارق (86:11)
فضا میں محفوظ چھت۔
اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنایا۔
سورۃ الانبیاء (21:32)
انسانی تخلیق کے مراحل۔
اور یقینا ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصے سے پیدا کیا۔ پھر اسے نطفہ بنا کر ایک محفوظ جگہ میں رکھا۔ پھر نطفے کو لوتھڑا بنایا، پھر لوتھڑے کو گوشت کی بوٹی بنایا، پھر اس ہڈیوں کو گوشت پہنایا۔ پھر اسے ایک اور شکل میں پیدا کیا۔ سو اللہ بڑی برکت والا ہے، سب سے بہتر پیدا کرنے والا۔
سورۃ المومنون (14-23:12)
شہد کی مکھی کی رہنمائی۔
اور تمہارے رب نے شہد کی مکھی کو الہام کیا کہ پہاڑوں، درختوں اور چھتوں میں اپنے گھر بنا۔
سورۃ النحل (69-16:68)
بارش کا نظام۔
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا، پھر اسے زمین کے چشموں میں داخل کیا؟
سورۃ الزمر (39:21)
لوہے کا نزول۔
اور ہم نے لوہا اتارا جس میں بڑی قوت ہے اور لوگوں کے لیے فائدے ہیں۔
سورۃ الحدید (57:25)
زمین اور سمندر کے درمیان رکاوٹ۔
دو سمندروں کو چھوڑ دیا کہ آپس میں مل جائیں۔ ان کے درمیان ایک پردہ ہے جو انہیں گڈمڈ ہونے نہیں دیتا۔
سورۃ الرحمن (20-55:19)
گہرے سمندروں کی تاریکی ۔
گہرے پانی کی اندھیریاں، جن پر موجیں ہیں، ایک کے اوپر ایک۔یہ چند قرآنی آیات ہیں 1400 سو سال نازل ہوئیں جن کی آج کی سائنسی تحقیق کے انکشافات سے تصدیق ہو رہی ہیں۔ قرآن کا یہ معجزہ اس کی حقانیت کی دلیل ہے کہ یہ انسانی کلام نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی وحی ہے۔جس پر بہت سے سائنس دان اسلام پر ایمان لا رہے ہیں۔سورۃ النور (24:40)

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رہے ہیں اور ہم پھر اس

پڑھیں:

یمن، امریکی فضائی حملے میں 5 افراد جاں بحق

یمن کے صوبے صنعا میں امریکی فضائی حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خبر رساں اداروں نے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی طرف سے بتایا کہ امریکی طیاروں نے صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائی حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اتوار کو امریکی طیاروں نے صعدہ اور حدیدہ کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں امریکی ہتھیار، پاکستان کے استحکام کے لئے خطرہ۔۔۔!امریکی اخبار کے خوفناک انکشافات
  • ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے
  • ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال
  • ہمیشہ سے نیلے نہیں تھے بلکہ۔۔۔سمندر اربوں سال پہلے کیسے دکھائی دیتے تھے ؟سائنسدانوں کا نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
  • رواں مالی سال کے آخر تک ترقیاتی بجٹ کا 1 ہزار ارب خرچ ہو جائے گا: احسن اقبال
  • واپڈا کیلیے خریدی گئی 27 ہزار 179 ایکڑ زمین محکمے کے نام منتقل نہ ہونے کا انکشاف
  • ڈائریکٹر جنرل ’پی ایس کیو سی اے‘ کی تعیناتی کیلئے تین نام وزیراعظم کو ارسال
  • اگر وقف اراضی کا صحیح استعمال کیا جاتا تو مسلم نوجوان پنکچر نہ بناتے، نریندر مودی
  • فطرت،انسانیت اور رحمتِ الٰہی
  • یمن، امریکی فضائی حملے میں 5 افراد جاں بحق