ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 2 ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی بُلند سطح پر پہنچ گئے۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 486 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے میں فروخت ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 2 ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی بُلند سطح پر پہنچ گئے۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 486 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے دام بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے تک جا پہچنے۔ ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 31 روپے اور 27 روپے ضافے سے 3 ہزار 432 روپے اور 2 ہزار 942 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 772 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سطح پر پہنچ کر 2 لاکھ
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد 339400 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 514 روپے اضافے کے بعد 290980 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 266741 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 06 ڈالر اضافے کے بعد 3224 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا