پشاور ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تشخیص
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس ہسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، لیب نے دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس پشاور ایئرپورٹ سے رپورٹ ہو گیا، دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس ہسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، لیب نے دبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی ہے۔ احتشام علی نے کہا کہ پشاور ایئرپورٹ منیجر کو خط لکھ دیا ہے کہ مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، معلومات ملتے ہی متعلقہ ڈی ایچ اوز کو کنٹیکٹ ٹریسنگ کے لیے مطلع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 2023ء میں 2، 2024ء میں 7 جبکہ 2025ء میں پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، عوام سے التماس سے سماجی فاصلوں کو یقینی بناتے ہوئے محتاط رہیں۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ سال نومبر میں منکی پاکس یا ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے دوسری ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دبئی سے آنے والے منکی پاکس نے کہا کہ ایم پاکس پاکس کی
پڑھیں:
پشاور: جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر فائرنگ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی
ملک رحمن: پشاور کے علاقے پبی کے قریب جی ٹی روڈ پر ایکسائز پولیس پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی شہید جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے اچانک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
زخمی سب انسپکٹر کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔