سی ٹی ڈی کے پنجاب میں آئی بی اوز آپریشنز، 10 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کیے گئے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز
راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 جبکہ لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی بی ڈی بم، 11 حفاظتی فیوز، 22 فٹ تار، پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوئی، دہشتگردوں کی شناخت حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس احمد، احسان، سجاد، لقمان اور ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 2893 کومبنگ آپریشنز کے دوران 736 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 111849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
تین آپریشنز میں 30 خارجی دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف 3 آپریشن کئے جن میں 30 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارج کے خلاف آپریشنز کیے، ان آپریشنز میں مارے گئے خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلجنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا،اس بڑے آپریشن میں 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز
انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کرک میں خارجی دہشتگردوں کے خلاف جو آپریشن کیا گیا جس میں 8 خوارج دہشت گرد مارےگئے۔
ضلع خیبر کے علاقے باغ میں بھی سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کیموجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس آپریشن میں 4 خوارج دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں خوارجی گروہ کا سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور دہشت گرد مخلص شامل تھے۔
آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم ن شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر ان کارروائیوں میں شریک اہلکاروں کی ستائش کی ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کا تحریری حکمنامہ جاری
وزیراعظم نےکہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی فتنہ کی مکمل سرکوبی تک پاکستان کی مسلح افواج اسی طرح اپنی کارروائیاں جاری رکھین گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں قوم مکمل طور پر اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Waseem Azmet