کراچی:

انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں شاہراہ فیصل پر واقع ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار انسانی سمگلروں میں زوار حسین ، شاہد علی اور ذوالفقار علی شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان ڈنکی کے ذریعے غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث پائے گئے، ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر عراق اور یورپ میں ملازمت دلوانے کی خاطر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ 

چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان کے ساتھ بیرون ملک جانے کے خواہشمند 4 شہریوں کو بھی حراست میں لے لیا جن کا تعلق ساہیوال اور بورے والا سے ہے۔ 

ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے پئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو عبرتناک سزا دے کر کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

بدھ کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کی تحقیقات کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کے لیے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے ٹاسک فورس کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ

اجلاس میں وزیراعظم کو اداروں کی جانب سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں، ان کے خلاف ایف آئی آرز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 6 منظم انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی، 12 ایف آئی آرز، 25 ملوث افراد کی نشاندہی، 3 اہم افراد کی گرفتاری، 16 لوگوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جاچکے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ کی رپورٹ تیار، حقائق کیا ہیں؟

اجلاس میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطا اللّٰہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں کردار ادا کریں، کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر مجھ سمیت پوری قوم مغموم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: اپنے جگر گوشوں کو کھونے والے کیا بتاتے ہیں؟

وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچا کردم لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی اسمگلنگ پاکستان ٹاسک فورس شہباز شریف وزیراعظم یونان کشتی حادثہ

متعلقہ مضامین

  • رواں ماہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث 446 ملزمان گرفتار کیے، اسلام آباد پولیس
  • کراچی میں کاروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • پاکستان اور مراکش کے حکام نے کشتی حادثے میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا
  • کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • انسانی اسمگلنگ ، ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم
  • انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی
  • غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی حادثہ: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے ٹاسک فورس قائم