Nawaiwaqt:
2025-04-16@22:56:10 GMT

چینی کی قیمت کو پر لگ گئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

چینی کی قیمت کو پر لگ گئے

چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ہفتے میں چینی اوسط چار  روپے 14 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 145 روپے 50 پیسے فی کلو پرپہنچ گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے اکتوبر میں مزید پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی اور نومبر کے آخر سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔سرکاری سطح پر ملک میں چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے، ملک میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 4 روپے 14 پیسے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چینی کی قیمتوں چینی کی قیمت میں چینی کی ملک میں

پڑھیں:

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر  ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اوگرا سفارشات کے بعد قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج کرے گی، 16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے،  اس کے علاوہ آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے، اوگرا قیمتوں کے بارے میں حتمی تجاویز آج حکومت کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکسز کی مد میں اتار چڑھاؤ کر کے تجاویز تبدیلی کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیاتھا، پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی پر ریلیف کا اعلان بھی گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی کا اطلاق کب سے ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کمی پر وفاقی حکومت کا یوٹرن،نوٹیفیکیشن جاری
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو کہاں ایڈجسٹ کیا؟
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار  پٹرولیم لیوی بڑھانے کا صدارتی آرڈیننس جاری
  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان
  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان
  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان 
  • وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تجویز بھیج دی گئی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،آخرکار وہ خبر آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ،فی بوری 1411 روپے ریکارڈکی گئی