لاکھو ں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ:شفافیت کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں،مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں نگہبان رمضان پیکیج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو شہریوں کی پیکیج میں 15فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے حکم دیا نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا نگہبان رمضان پیکیج کیلئے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے ۔ گھر بیٹھے آن لائن پورٹل pser.
انتظامیہ اور متعلقہ حکام فرض نہیں عبادت سمجھ کر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ دریں اثنائوزیر اعلیٰ مریم نواز کے دورہ چین کے ثمرات صرف چھ ہفتے میں سامنے آگئے ۔پنجاب میں تیز ترین فارن انویسٹمنٹ شروع ہوگئی۔صوبہ میں پہلی مرتبہ ماحول دوست ایگریکلچر اینڈ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ای میکانائزیشن کا آغازہوگیا ۔چیف منسٹر آفس میں مریم نواز کی موجودگی میں بیجنگ اے آئی فورس ٹیک اور ڈائیوو پاکستان کے درمیان سالڈ ویسٹ کیلئے جدید اے آئی بیسڈ مشینری کیلئے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او ڈاکٹر ہان ویے اور ڈائیوو پاکستان کے محمدخالد نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ وزیر اعلیٰ سے بیجنگ اے آئی فورس ٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہان ویے کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں ای ایگریکلچر میکانائزیشن کیلئے اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔ چین کی اے آئی فورس ٹیک کمپنی پنجاب میں روبوٹک ایگریکلچر آلات تیار کرنے کا پلانٹ لگائے گی۔ملاقات میں ایگریکلچر سیکٹر کیلئے ٹرانسپورٹیشن روبوٹ اور ہار ویسٹنگ روبوٹس کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر میں جدید اور خودکار اے آئی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی خودکار مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔ بیجنگ اے آئی فورس ٹیک لاہور کے مضافات میں ای میکانائزڈ ماڈل فارم ڈویلپ کرے گی۔ 17ایکڑ پر مشتمل ماڈل فارم میں الیکٹرک ٹریکٹر، ہارویسٹر، لینڈ لیولر اور دیگر مشینری استعمال ہوگی۔ اے آئی فورس ٹیک چارجنگ کے لئے گرین ہاؤس پر سولر انرجی سسٹم لگائے گی۔ اے آئی فورس ٹیک پنجاب میں بغیر ڈرائیور الیکٹرک ٹریکٹر بھی متعارف کرائے گی۔ چین کی کمپنی اے آئی فورس ٹیک ای ٹریکٹر اور دیگر الیکٹرک مشینری کے لئے چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔ اے آئی فورس ٹیک،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ای ٹریکٹر اور دیگر زرعی مشینری فراہم کرے گا۔مریم نواز نے کہا پنجاب میں جلد از جلد 15 سے 16 فارن انویسٹمنٹ کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ بیجنگ اے آئی فورس کی شراکت ستھرا اور سرسبز پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئیگی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے وفد کے ہمراہ دورہ چین میں روبوٹک فارمنگ اور دیگر ای مشینری کا مشاہدہ کیا اور ای ایگریکلچر مشینری کیلئے معروف اے آئی فورس ٹیک کو پنجاب مدعو کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نگہبان رمضان پیکیج بیجنگ اے ا ئی فورس وزیر اعلی مریم نواز اور دیگر کے لئے
پڑھیں:
مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں، پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں، کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکاروں نے 50 فیصد یوریا استعمال کی، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 150 ارب روپے سے زائد زرعی مصنوعات خریدی۔