لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
لاس اینجلس:امریکی شہر لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار دے دیا گیا۔ پہاڑی علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیوز، ویٹورا، پیلیسڈس اور ایٹن کے علاقوں میں 77 فیصد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ 38 ہزار ایکڑ رقبہ اور 15 ہزار املاک جل کر راکھ ہوگئیں۔
لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے معاشی نقصان کا تخمینہ 250 بلین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے وہیں 12 ہزار ملازمتیں بھی ختم ہوگئیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2 ہزار کمپنیوں کو 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ نئی آگ سے متاثرہ کاسٹیک کے علاقے سے انخلا روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب برفانی طوفان نے بھی امریکا میں تباہی مچائی ہوئی ہے، برفانی طوفان سے جنوب مشرقی ریاستیں منجمد ہوگئیں ہیں۔
امریکی ریاستیں ٹیکساس، کیرولینا، کولوراڈو اور فلوریڈا برف سے ڈھک چکی ہیں۔ شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں اسکولز بند کر دیے گئے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
ادھر مغربی نیویارک میں شاہراہوں پر درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں علاوہ ازیں فضائی اور زمینی سفری رکاوٹیں کئی دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ آج لاس اینجلس کا دورہ کریں گے اور آگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
دو ہزار چوبیس میں چین کی جانب سے غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر رہی،چینی وزارت تجارت
دو ہزار چوبیس میں چین کی جانب سے غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر رہی،چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
بیلٹ اینڈ روڈ میں شامل ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 33.69 ارب امریکی ڈالر رہی
بیجنگ :
چینی وزارت تجارت کے شعبہ تعاون کے انچارج کے مطابق 2024 میں چین کے غیر ملکی سرمایہ کاری تعاون کو مستقل ترقی حاصل ہو ئی ۔اتوار کے روز جاری کردہ
تفصیلات کے مطابق 2024ء میں غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر تھی جو 2023 کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی کنٹریکٹ شدہ منصوبوں کا ٹرن اوور 165.97 بلین امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.1 فیصد زیادہ ہے۔ توانائی کی بچت، ماحولیاتی تحفظ اور صاف توانائی کے منصوبوں کے نئے معاہدے کی قیمت 49.26 بلین امریکی ڈالر تھی ، جو 12.7 فیصد کا اضافہ ہے۔
بیلٹ اینڈ روڈ میں شامل ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 33.69 ارب امریکی ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی معاہدوں کے منصوبوں کی نئی کنٹریکٹ ویلیو 232.48 ارب امریکی ڈالر اور ٹرن اوور 138.76 ارب امریکی ڈالر رہا، جس سے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں مثبت کردار ادا کیا گیا۔