وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہوریجن  ڈاکٹر غلام رسول اعوان کی سربراہی میں پرندہ فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران لاہور شہر کی حدود میں مزید 2 پرندہ فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا اوران کے قبضے سے سینکڑوں پرندوں کو آزاد کروا دیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرفتار کیے گئے پرندہ فروشوں کی تعداد چارہو چکی ہے۔ یہ لوگ چڑیا، لالی اور دم چڑی جیسے بے ضرراور مقامی پرندوں کو شکار کرکے فروخت کرتے تھے جس کے نتیجے میں ان پرندوں کی نسل کشی ہو رہی تھی۔

محکمہ وائلڈ لائف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر سے پرندے نہ خریدیں تاکہ ان معصوم پرندوں کو بچایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، شہری پرندہ فروشوں کی معلومات فراہم کرنے کے لیے اب محکمہ وائلڈ لائف لاہور کے ساتھ ان کی لوکیشن بذریعہ واٹس ایپ شیئر کر سکتے ہیں۔

پرندہ فروشوں کی اطلاع دینے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کا واٹس ایپ نمبر 03324108449  فراہم کیا گیا ہے۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس اقدام میں تعاون کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائیں تاکہ ان پرندوں کی نسلوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائلڈ لائف

پڑھیں:

پبلک اکاﺅنٹس کی چیئرمین شپ ، پی ٹی آئی نے 5 نام حکومت کو بھجوا دئیے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف نے پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کو 5 نام بھیج دئیے،پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو بھجوائے گئی پینل میں جنید اکبرخان، عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم ، خواجہ شیراز محمود اور عمرایوب کو چیئرمین کے امیدواروں میں شامل کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری کو خط ارسال کیا ہے جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے 5 نام بھیجے گئے ہیں۔

قبل ازیں حکومت نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقا ص اکرم کے نام پراعتراضات کئے تھے۔قبل ازیں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التوا کا شکار ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو تیسرا خط لکھا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کون ہوگا اس کافیصلہ میں کرونگاکوئی حکومتی عہدیدار نہیں۔

میری طرف سے چیئرمین پی اے سی کیلئے پہلا دوسرا، تیسرا اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا تھا چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی نامزدگی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے پبلک کاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی استعفیٰ ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

چیئرمین پی اے سی کیلئے طارق فضل چوہدری کی جانب سے دو بار لکھے گئے خط کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پہلے جوابی خط میں شیخ وقاص اکرم کا نام دیا تھاجبکہ دوسرے خط میں مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ کی جانب سے 4 ناموں کا پینل مانگا گیا تھاجس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی مشاورت کے بعد شیخ وقاص اکرم کا نام مقرر کیا تھااور کہا گیا تھا کہ ہمارا پہلا نام ، دوسرا نام، تیسرا نام اور چوتھا نام بھی شیخ وقاص اکرم ہی ہو گا۔

عمران خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے اپنے دئیے گئے نام پر فل سٹاپ لگاتے ہوئے اس عہدے کیلئے پارٹی رہنماءشیخ وقاص اکرم کا نام برقرار رکھا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فیصلہ میں کروں گا۔بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کون ہو گا اس کافیصلہ میں کروں گا، شہباز شریف یا دیگر حکومتی عہدیدار اس کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • گولارچی ،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی
  • کوہاٹ ؒکرم پر گرینڈ امن جرگے کی فریقین سے معاہدیپر آگے بڑحنے کی درخواست
  • لاہور میں ادارہ ماحولیات کی ٹیم پر حملے میں ملوث فیکٹری مالکان کیخلاف مقدمہ درج
  • برڈ فلو: فلپائن نے امریکا سے پرندوں کی درآمد بند کردی
  • آسٹریلیا میں زمین پر بنے پراسرار دائروں کی حقیقت سے پردہ اٹھ گیا
  • پبلک اکاﺅنٹس کی چیئرمین شپ ، پی ٹی آئی نے 5 نام حکومت کو بھجوا دئیے
  • خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنش شامل کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کیلئے 5 نام بھیج دئیے
  • یوٹیوبر رجب بٹ کو 50 ہزار جرمانہ اور جانوروں کے حقوق پر ماہانہ ویڈیو بنانے کی سزا