Nawaiwaqt:
2025-01-27@04:30:27 GMT

لاہور: 2 ملوں سے کروڑوں کی بجلی چوری پکڑی گئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

لاہور: 2 ملوں سے کروڑوں کی بجلی چوری پکڑی گئی

لیسکو حکام نے لاہور کی 2 ملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق لاہور کے علاقے شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔شاہد حیدر نے بتایا کہ چند روز قبل اسی علاقے میں ایک اسٹیل مل سے بھی بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی تھی، دونوں ملوں کو ایک ارب روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ ڈی ٹیکشن بل کی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بااثر بجلی چوروں کو رینجرز کی مدد سے پکڑا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی آئی اے کی ایک اورائیر ہوسٹس سمگلنگ کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ائیرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے۔ 

ذرائع کسٹمز نے کہا کہ ائیرہوسٹس عاصمہ شوکت پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل سمگلر کرکے لائی،  ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔ 

منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز

ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • شکارپور،سیپکو کا آپریشن ،13 ٹرانسفارمر کی بجلی منقطع
  • گجرات ؛ تھانہ رحمانیہ میں گھر سے شیمپو کی بوتل چوری کا مقدمہ درج، پولیس نے تفتیش شروع کردی
  • 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار: لیسکو
  • لیسکو نے 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلیں، کارروائی کا فیصلہ
  • لیسکو اور رینجرز کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ارب 50 کروڑ کی چوری پکڑی گئی
  • سکھر: حساس ادارے سمیت کسٹمز و پولیس کی مشترکہ کارروائیٹرالر پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے کی غیر قانونی اشیاء برآمد
  • پی آئی اے کی اسمگلر ایئرہوسٹس پکڑی گئی
  • پی آئی اے کی ایک اورائیر ہوسٹس سمگلنگ کرتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
  • مٹیاری: بجلی چوری کے خلاف آپریشن