رواں سال کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ایئرپورٹ سے رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
2025 کا پہلا ایم پاکس (منکی پاکس) پشاور ایئرپورٹ سے رپورٹ ہوگیا۔
پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آنے والے شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کردی، مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی کے مطابق صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
مشیر صحت نے بتایا کہ 2023 میں2، 2024 میں7جبکہ 2025 کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم پاکس
پڑھیں:
کراچی: رواں ماہ ڈکیتوں کے ہاتھوں 5 شہری قتل
— فائل فوٹوکراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق آج دستگیر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری جاں بحق ہوا۔
کراچی: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچے جاں بحق، مقدمہ درج نہ ہو سکاکراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو بچوں کے جاں بحق ہونےکے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔
3 جنوری کو کورنگی میں فائرنگ سے ساحل مسیح جاں بحق ہوا تھا جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں عارف نامی شخص کو بھی فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں کورنگی زمان ٹاؤن میں مظفر نامی شخص 15جنوری کو جاں بحق ہوا جبکہ 22 جنوری کو سکھن میں چھریوں کے وار سے قائم الدین نامی شخص جاں بحق ہوا۔